1
بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پی پی کو شامل ہونے کی دعوت،کومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو، دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
2
نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 500 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، بجٹ خسارہ 9800 ارب، قرضوں پر سود کیلئے 9700 ارب مختص کیے جائیں گے۔ایف بی آر کا ٹیکس ہدف تقریباً 12ہزار 970 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 1500 ارب خرچ ہوں گے، دفاعی شعبے کا بجٹ 2100 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔مہنگانی کا ہدف 12 فیصد، معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقررکر دیا گیا، نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ ہوگا، اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی، پرانی درآمدی گاڑیاں، درآمدی موبائل فونز، درآمدی خوراک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
3
حکومت کی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، آئی ایم ایف کی شرائط پر انکم ٹیکس کے سلیب کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے 3 سے 5 لاکھ ماہانہ آمدن پرٹیکس 10 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد 35 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کا اطلاق سالانہ 60لاکھ سے زائد آمدن پر ہوگا، حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
4
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے اور ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، وزیر خزانہ نے کل کہا ہے مزید ٹیکس لگائیں گے۔ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہے، مہنگائی پہلے ہی بے قابو ہے، مزید ٹیکس لگانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو
5
قومی اسمبلی کے 100 دنوں کی کارکردگی پر فافن کی رپورٹ جاری،فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔فافن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی آڑ میں قومی اسمبلی کی گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندی بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس کیے، ہاؤس کے موجودہ 310 ممبران میں سے 159 (51 فیصد) ممبران نے فعال ہو کر اجلاسوں میں شرکت کی، ایوان میں ارکان کی اوسط حاضری 231 رہی جس میں سب سے زیادہ 302 اور سب سے کم 176 ہے۔فافن کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 23 میں سے صرف 2 اجلاسوں کی کارروائی میں شرکت کی جو کہ 10 فیصد بنتا ہے جبکہ ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف 26 فیصد اور عمران خان 29 فیصد اجلاسوں کا حصہ بنے تھے۔
6
انسانی سمگلنگ کیس: صارم برنی نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیاصارم برنی کے وکیل نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت اے ڈی جے نمبر14 کو منتقل کر دی۔ عدالت نے فریقین کودرخواست ضمانت کےسلسلے میں 14 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔
7
عرفان صدیقی سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین منتخب،سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا۔سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو چیئرمین منتخب کرنے کے لیے 2 نامزدگیاں کی گئیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اپنا احتساب کرنے کے لیے اپنا ہی چیئرمین نامزد نہیں کر سکتی، پارٹی مؤقف کی وجہ سے ووٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔
8
لکی مروت کے شہدا آبائی علاقوں میں مکمل فوج اعزاز کیساتھ سپرد خاک، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔ سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
9
اسلام آباد ہائیکورٹنے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کرسکتا ہے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پیمرا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظورکی جاتی ہے، کیس جولائی کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
10
وزیراعظم کا ملاوی کے نائب صدر کی طیارے حادثے میں موت پر غم کا اظہاروزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کی گھڑی میں ملاوی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا، وزیراعظم نے آنجہانی ساؤلوس شلیما کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
11
کراچی: لیاری سےگینگ وارکمانڈراحمد مگسی گروپ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور آوان بم برآمد ہوا ہے ، ملزم 2010 میں لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی کے گروپ میں شامل ہوا اور 2010سے 2014تک احمد علی مگسی کاجوئے اور سٹے کا اڈہ چلاتا رہا ہے۔ 2014میں ملزم کو صادق بلوچ نے احمد علی مگسی کی ہدایت پر سپاری کمپنی میں نوکری پر لگوایا، کمپنی کاتمام کنٹرول احمد علی مگسی کے کارندے سنبھال رہے ہیں، ملزم 2010سے 2014تک سلمان چیئرمین کی بلڈنگ میں لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی کے واقع ٹارچر سیل میں ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا، ٹارچر سیل میں مغویوں کو لایا جاتا،تشددکےبعدقتل کر کےلاشوں کو مختلف علاقوں میں پھینک دیاجاتاتھا۔


