1
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدت کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنےکا حکم,بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس ایڈیشنل سیشن جج کوکیوں ٹرانسفر کیا گیا، ہماری پہلی استدعاہے سیشن جج شاہ رخ ارجمندکو محفوظ فیصلہ سنانےکی ہداہت کی جائے، یا پھر ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ تیسری صورت یہ ہے کہ اپیل سیشن جج ویسٹ کو ٹرانسفر کی جائے، عدالت سیشن کورٹ کے لیے اپیل کا فیصلہ کرنےکے لیے وقت مقررکرے، سیشن جج ایسٹ سن رہے تھے اب پھر سیشن جج ویسٹ کو کیس ٹرانسفر کر دیا جائے، دو دن میں ٹرائل ہوا اب اپیلیں بھی اسی طرح سنی جانی چاہئیں۔خاور مانیکاکے وکیل راجہ رضوان عباسی نے اپیل ایڈیشنل سیشن جج سے سیشن جج کو ٹرانسفرکرنےکی مخالفت کر دی اور کہا کہ خاور مانیکا نے جج پر اعتراض کیا عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنےکا حکم دیتے ہوئے عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنےکا حکم دے دیا۔
2
وفاقی بجٹ میں کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان نہ ہو سکا. بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر کمر کسنے کیلئے جن اقدامات کا اعلان متوقع تھا، شہباز شریف حکومت نے ایک مرتبہ پھر اُن اقدامات سے منہ موڑ لیا اور کفایت شعاری کی سفارشات پیش کرنے کیلئے بنائی گئی اپنی دو کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل کی منظوری دینے کے بجائے ایک اور کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کفایت شعاری کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی تھیں، وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں اُن تجاویز میں سے کسی کا بھی ذکر نہیں کیا۔یہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی وزیراعظم نے اپنی موجودہ حکومت کے ابتدائی دنوں میں قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے برعکس، وزیر خزانہ نے رائٹ سائزنگ کے اُن اقدامات کے حوالے سے بات کی جو حکومت کے زیر غور ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ہونے والے مباحثے میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں گزشتہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات کا مفصل جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
3
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر نے بریت کے لیے دائر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا۔
4
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کرلیا ہے کہ وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے جبکہ پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی ہے۔ تاجروں کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ رواں ماہ ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو
5
بجٹ 25-2024، حکومت نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر لاد دیا.حکومت نے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر لاد دیا ہے اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو پیس کر رکھ دیا ہے۔وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو اضافہ کیا گیا ہے تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنےکی کوئی گارنٹی نہیں۔50 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں تاہم سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپےکمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ انکم ٹیکس 1250 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 15 فیصدکر دیا گیا ہے۔ ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپے تک تنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 فیصد عائدکیا گیا ہے۔ ماہانہ 2 لاکھ67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان کا انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 اہانہ کر دیا گیا ہے۔سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 30 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا ہے۔سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائےگا۔
6
پی ٹی آئی اور حکومت قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی.پی ٹی آئی کے وفد نے سینیٹ میں قائد ایوان اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں شبلی فراز اور پارلیمانی لیڈر بیرسٹرعلی ظفر نے شرکت کی، اس دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈربھی ملاقات میں شریک ہوئے۔پی ٹی آئی وفد اور اور قائد ایوان اسحاق ڈار کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر بات چیت بے نتیجہ رہی جب کہ تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم نے آج دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
7
’تنخواہ دار طبقے پر 75 ارب جبکہ غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 150 ارب ہوگا‘ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 3800 ارب روپے سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے، پالیسی اور انفورسمنٹ کے ذریعے 1800 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے جائیں گے۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ 400 سے 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کیا گیا ہے۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محمد زبیر ٹوانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
8
85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب کا بجٹ پیش، ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب مقرر,قومی اسمبلی کا اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کا ایوان میں شور شرابہ جاری رہا اورسنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ تقریر کرتے رہے اور کہا کہ گزشتہ حکومت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کرنے پر اس کی تعریف کرنا ہوگی، اسٹیڈ بائی معاہدے سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا، مہنگائی مئی میں کم ہوکر 12فیصد تک آگئی اور اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے، ہماری مالیاتی استحکام کی کوششیں ثمر آور ہورہی ہیں، سرمایہ کار متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔
9
کراچی والے پانی کو ترس گئے مگر ہائیڈرینٹس کی کمائی ڈبل ہوگئی. جدید طرز کے مینجمنٹ سینٹر قائم ہونے کے بعد ہائیڈرنٹس سیل کی سالانہ آمدنی میں مجموعی طور پر 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2023 سے مئی 2024 تک آمدنی ایک ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے تک پہنچ گئی جب کہ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک سرکاری ہائیڈرنٹس کی آمدنی 99 کروڑ 77 لاکھ روپے تھی۔
10
وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے ‘ب فارم’ کی شرط ختم,اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایاکہ اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔ان ہی وجوہات کی بنا پر داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔
11
کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار چیئرمین پی سی بی بیان سے تھوڑا پیچھے ہٹ گئے ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کے ٹیم آگے پہنچے۔شاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔
12
مودی حکومت نے اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا. نئے نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 30 جون کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے، جنرل دویدی نے سال 1984 میں بھارتی فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اس وقت وہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ موجودہ بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 30 جون کو ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
13
امریکا نے روس میں آئی ٹی سروسز پر پابندی عائد کردی امریکی پابندیوں کے نتیجے میں یوکرین جنگ میں شریک روسی فوج سے جڑے غیرملکی مالیاتی ادارے بھی زد میں آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکا نے روس پرپابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جب کہ سائنٹیفک، دفاعی، مالیاتی اور انرجی کے شعبے بھی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔
14
جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیاں، حماس نے امریکا کا دعویٰ مسترد کردیا.حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے متعلق کچھ تجاویز قابل عمل ہیں جبکہ کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے، حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کر لیا ہے۔ حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے نہ دی جائے گی۔دوحا میں مصری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن
15
بجٹ میں لیوی بڑھانے کی تجویز، آئندہ مالی سال پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ,بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنانس بل میں مٹی کے تیل پرپی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار جبکہ لائٹ ڈیزل پر پی ڈی ایل 50 سے بڑھاکر75 روپےکرنے کی تجویز شامل ہے۔اس کے علاوہ سگریٹ کی قیمت بڑھے گی، سیمنٹ پر ٹیکس دو سے تین فیصد ہو گیا جس کے بعد دام اوپر جائیں گے۔
16
حکومت نے بجٹ میں نان فائلر کے بیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز دے دی.(ایف بی آر) کے چیئرمین کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ پاورڈویژن سے تفصیلات مانگ رہے ہیں کس گھر میں بجلی میٹر کس کےنام ہے، کچھ کیسز میں گھر کسی اور کے نام اور بجلی میٹر کسی اور کے نام ہے۔
17
بجٹ کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2300 پوائنٹس کا اضافہ,پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 2299 پوائنٹس اضافے کے بعد 75097 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو مشکل معاشی، سیاسی چیلنجز میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں نئے شعبے آئے ہیں، نان فائلر ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کا درد محسوس کرےگا، ٹیکس لینا ضروری اور اس کا استعمال بھی ضروری ہے، بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے لئے معاون ہو گا۔