1
مالی سال 25-2024 کیلئے آج پنجاب کا تاریخی بجٹ پیش کیا جائے گاجس کا کل حجم 5446 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں ذرائع آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہو گا اور تنخواہوں کی مد میں 595 ارب اور پنشن کی مد میں 445 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ سروس ڈیلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
2
پنجاب بجٹ: ملازمین کی تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز,پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کی طرز پر بجٹ میں اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں ردو بدل ہو گا جبکہ 5 مرلے تک کے گھر کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ جاری رہے گا، ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
3
8500 ارب خسارے کیساتھ 25-2024 کیلئے 18 ہزار 877 ارب کا بجٹ پیشسرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ کم از کم تنخواہ 32 سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر ایوان میں احتجاج و شور شرابا شروع کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب حجم کا بجٹ پیش کر دیا، انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر 12970 ارب روپے اکٹھے کرے گا جبکہ نان ٹیکس آمدن کی مد میں 4845 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔آئندہ مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 9775 ارب روپے خرچ ہوں گے، پنشنز کیلئے 1014 ارب روپے، سبسڈیز کیلئے 1363 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، آئندہ مالی سال دفاع پر 2122 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
4
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔ رواں ہفتہ پاکستان کی خارجہ اُمور سے متعلق اہم تھا، غزہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ میں شرکت کی، ڈی ایٹ کانفرنس میں وزرائے خارجہ نے غزہ میں فور ی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ اُردن میں ہونے والی غزہ کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مؤقف پیش کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ کانفرنس کے دوران اپنے دیگر ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کی۔اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے نیوز بریفنگ
5
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج شروع کرنے کا فیصلہ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، احتجاج میں جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا۔وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو
6
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب تر کے سوا کچھ نہیں۔قومی ادارے اونے پونے داموں بیچنا بجٹ کی زینت بنی، بجٹ میں لیوی مزید بڑھائی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے براہ راست مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو جائے گا، بلاوجہ بھٹو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، بلاوجہ بھٹو کے بائیکاٹ کا ٹوپی ڈرامہ عوام خوب سمجھتی ہے، ڈرامے بند کر کے وضاحت کریں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں یا نہیں؟
7
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل، توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئییپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بیلف کو دفتر ڈی سیل کرنے کے لیے بھیج دیا، ساتھ ہی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے پر عدالت کو آگاہ کرنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔
8
شہریار آفریدی 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری,جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔
9
قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں. قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل ہے، کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ، وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہوگی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7، سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے، مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
10
کار اور رکشہ میں تصادم کے باعث بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق,حادثہ ایکسپریس وے سکندر پور کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
11
مریم نواز کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا، پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے-مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، انشاء اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
12
سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات, سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے بحران کے حل کیلئے تمام بین الاقوامی کوششوں کے حوالے سے مملکت کی خواہش اور حمایت کا اعادہ کیا، بحران کے نتیجے میں انسانی اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوکرینی صدر نے ممملکت کا دورہ کرنے اور سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
13
مہنگائی کے ستائے عوام کو معمولی ریلیف ملنے کی کرن روشن ہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔حکومت 15جون کو حتمی فیصلہ کرے گی، قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔


