1
وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں اضافے پر اعتراض مسترد کردیا۔ کہا کہ زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ ہوگا کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔میں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے، 10 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نا قابل برداشت ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے کر جانا ہے جس کے لیے مختلف اداروں کو بہتر کرنا ہے۔ غیر دستاویزی معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، یہ بات درست ہے کہ ٹیکسوں کی کمپلائنس اور انفورسمنٹ نہیں ہوئی، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری ترجیح ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
2
16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپےلیٹرکمی کا تخمینہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمت کا اندازہ 13 اور 14 جون کی عالمی قیمت کےتحت اوگراکرےگا۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا۔ آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔
4
وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملنے کی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی۔
5
بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد گرفتار،گرفتار کیے جانے والے ملزمان مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، پکڑےجانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کی شوریٰ کا مطلوب کمانڈر شامل بھی شامل ہے۔
6
سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
7
پنجاب کابینہ نے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط بھی کیے۔دستاویزات کے مطابق صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی موجودہ ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔
8
سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ سندھ کا مجموعی بجٹ تخمینہ 2300 ارب روپے متوقع ہے اور ترقیاتی بجٹ 257 ارب سے زائد رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور پرفوکس ہوگا، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ بجلی 300 یونٹ تک فری کرنے کی تجویزپر عمل درآمد کرانے پر زوردیا جائے گا۔
9
300 کروڑ کی جائیداد ہتھیانے کیلئے سرکاری خاتون افسر نے سسر کو قتل کروا دیاریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور کی رہائشی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارچنا منیش نے خاندانی جائیداد ہتھیانے کیلئے 82 سالہ سسر کو بے دردی سے قتل کروا دیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرکاری خاتون افسر نے سسر کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے اپنے شوہر کے ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سسر کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی منصوبہ بندی کی جبکہ بہو نے اپنے سسر کو قتل کروانے کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا۔
10
آن لائن منگوائی گئی آئسکریم سے انسانی انگلی برآمد،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن واقعہ ممبئی کے علاقے مالاد میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر برینڈن نے yummo نامی کمپنی کی ایپ سے بٹر اسکاچ آئسکریم کون منگوائی تھی۔