1
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، تمام اشاریے بتارہے ہیں کہ معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے۔ جب سے حکومت آئی اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گئے ہیں، پچھلے کچھ سال ہمارے لیے ضرور مشکل تھے، ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آئے، ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے۔ ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز دینی ہوں گی، آئی ٹی ،منرلز اوردیگر شعبوں میں پاکستانی نوجوانوں کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
2
) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ وفاقی بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتی ہے۔ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعتوں میں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، پاکستان کے عوام ایک طرف اور اشرافیہ دوسری طرف کھڑی ہے۔ پاکستان کی سیلری کلاس پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اشرافیہ کے نمائندے ہیں، آئی ٹی کی ایکسپورٹ پر بھی ٹیکس کا وار کیا گیا ہے۔بجٹ میں کوئی اکنامک وژن نظر نہیں آیا، جن کی 50 ہزار تنخواہ ہے یا اس سے اوپر ان کا جینا ہی حرام ہوگیا، ایسے شعبوں پر ٹیکس لگایا گیا جس سے معیشت مزید پیچھے جائے گی، نظر یہی آ رہا ہے ہمارا سفر نیچے کی جانب گامزن ہے۔
3
محسن نقوی کی جہلم کینٹ آمد، اے این ایف کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت،وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی جہلم کینٹ پہنچے جہاں انہوں نے جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے شہید اہلکاروں محمدگلزار، مظہر اقبال اور ذیشان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاوفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، محسن نقوی نے شہداء کے والدین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیامحسن نقوی نے شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں ذیشان، مظہر اور گلزار نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔
4
وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں کا احتجاج،وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔صحافیوں نے وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں، البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔
5
عدت نکاح کیس کی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا جج نے اس طرح اچانک کیس ٹرانسفر کیا ہو، سیشن جج نے کیس سنا تھا اب ایڈیشنل سیشن جج کو ٹرانسفر کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج کو کیوں کیس ٹرانسفر کیا گیا؟
6
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔ پرائیویٹ کمپنیاں تنخواہیں بڑھائیں یا نہ بڑھائیں مگر انکم ٹیکس میں اضافہ ہوگا، آخر بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ مڈل کلاس کی کمر توڑو اور اشرافیہ کو بچاؤ!، بدقسمتی سے ہر حکمران جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے۔ اس بار بھی آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا، حکمران آئی ایم ایف سے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کی جرات نہیں رکھتے، حقیقت میں میز کے دونوں اطراف سامراج کے نمائندے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ملک میں وزرائے خزانہ درآمد کئے جاتے ہیں، آئی ایم ایف سے لئے گئے 23 پروگراموں سے معیشت بہتر نہ ہوئی، 24 ویں سے بھی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، مہنگی بجلی ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے، نظرثانی کی جائے۔
7
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ دستاویز 25-2024 پر دستخط کر دیئے،ہ پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 بجٹ میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، پنجاب حکومت میں شامل تمام ارکان عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پورمحنت کررہے ہیں ۔
8
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج شروع کرنے کا فیصلہ،ہ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، احتجاج میں جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
9
خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 15 جون تک توسیع،ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ، مقدمے میں نامزد عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ اور دیگر پی ٹی آئی وکلاء عدالت پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی عدالت موجود رہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کر دی۔
10
دنیا میں ایک سال کے دوران بے گھر افراد کی تعداد میں 10 فیصد اضافہجس کے بعد بین الاقوامی سطح پر بے گھر افراد کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سوڈان، میانمار، یوکرین اور غزہ میں جاری تنازعات کے باعث 2023 میں بے گھر افراد کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ادارے کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل 12 ویں سال بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ، 2023 کے اختتام تک یہ تعداد 11 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی۔رواں سال جنوری سے اب تک مزید لاکھوں افراد کو اپنے بسے بسائے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے ، سب سے زیادہ افراد سوڈان میں بے گھر ہوئے جہاں مسلح تنازع کی وجہ سے 70 لاکھ سے زائد افراد کو گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا، ان میں سے 60 لاکھ افراد سوڈان کے اندر موجود ہیں جبکہ 16 لاکھ پڑوسی ممالک پہنچے ہیں۔
11
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر نے کہا ہے کہ اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔ سم بلاک ہونے سے پہلے ان تمام افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔جن کی سم بلاک ہوئی انہیں نوٹس دیا گیا کہ اچانک ریٹرن جمع کرانا چھوڑ دیئے، گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی کا نوٹس دے کر سم بلاک کی گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس


