کشمور (ای پی آئی )کشمور میں ڈاکوؤں راج برقرار، چوری ڈکیتی رہزنی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ بچوں نوجوانوں کے بعد اب بزرگ شہری بھی اغوا ہونے لگے،پولیس کا اغواء کئے گئے 3 افرادکو بازیاب کرانے کا دعویٰ 

تفصیل کے مطابق کشمور میں ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے ڈاکوؤں کی جانب سے روزانہ ضلع بھر میں ڈکیتی راہزنی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں عام ہو گئیں ہیں ،گذشتہ شب میانی ایٹ بڈانی تھانہ کی حدود گاؤں غلام حسین سے نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک بزرگ شہری محمد اسحاق بھٹو کو اغوا کر کے کچے طرف فرار ہوگئے ،

اطلاعات کے مطابق چوروں کے ڈر سے بزرگ شخص رات کو اپنے دکان پر سویا ہوا تھا کہ ڈاکوؤں نے انہیں اغوا کر کے لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقہ مکین ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے کچے کی طرف روانہ ہو گئے۔ آخری اطلاع تک مغوی بازیاب نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ دو روز میں میانی ایٹ بڈانی تھانہ کی حدود سے ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ دوسری جانب کشمور پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں تین مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بازیاب ہونے والے مغویوں میں سے دو کا تعلق بدین اور ایک کا تعلق شکارپور ضلع سے ہے۔ تینوں مغوی کچہ میں شادی کرنے آئے تھے اور اغوا ہوگئے