1
پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزرا اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا،پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور احتجاج کرتے رہے۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، اس دوران حکومتی ارکان میں سے بعض افراد نے اپوزیشن ارکان کو سمجھا کر بٹھانے کی کوشش کی تاہم دونوں طرف سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے باعث ارکان گھتم گتھا ہوگئے۔
2
بجٹ 2024، پنجاب میں کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان, 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
3
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج،ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوشن نے ثبوت اور فارنزک شدہ دستاویزات ٹرائل کے دوران مہیا کیے، ہائیکورٹ کا فیصلہ یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کن بنیادوں پر ملزمان کو بری کیا گیا۔
4
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے،ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
5
پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔بجٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔بجٹ کا مجموعی حجم5 ہزار 446 ارب روپے ہے، کل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔ موجودہ ریوینیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا 960 ارب ریوینیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔کم ازکم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی تجویز ہے۔سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے۔
6
وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں اضافے پر اعتراض مسترد کردیا۔کہا زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ ہوگا کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہنا تھا ہمیں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے، 10 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نا قابل برداشت ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے کر جانا ہے جس کے لیے مختلف اداروں کو بہتر کرنا ہےغیر دستاویزی معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، یہ بات درست ہے کہ ٹیکسوں کی کمپلائنس اور انفورسمنٹ نہیں ہوئی، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کم ہو گی اور شفافیت بڑھے گی۔
7
پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم گرانےکا فیصلہ،نیویارک اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا گیا تھا۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی۔گزشتہ روز بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساؤکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔
8
فرمائش پوری نہ ہونے پر 10 سالہ بچے نے خودکوگولی مارلی۔بچے نے اپنے والد سے کوئی فرمائش کی تھی جسے پورا نہیں کیا گیا، بچے نے غصے میں آکر والد کی لائسنس شدہ پستول سے خود کو گولی مارلی۔بچے کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کی جائےگی۔مذکورہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔