1
صدر مملکت سے وفاقی انشورنس محتسب کی ملاقات، شکایات کے فوری حل کا حکم،صدر مملکت نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جائے، انشورنس محتسب اپنی رسائی بڑھائے، شکایات کا فوری حل یقینی بنائے، انشورنس کیسز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مالیاتی ریلیف فراہم کرنا ہوگی۔ انشورنس کلیمز کے تصفیے میں متاثرہ پالیسی ہولڈرز کو انصاف کی فراہمی میں انشورنس محتسب کے کردار بارے آگاہی کی ضرورت ہے، انشورنس محتسب شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرے۔
2
وزیراعظم کا روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کا فیصلہ، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹاسک مینجمنٹ سسٹم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام منصوبوں کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی انہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا پہلا قدم ہے، وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم خود استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
3
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3100 پوائنٹس کا اضافہ، وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 3195 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 75 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
4
پنجاب کے بجٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی علامتی طور پر شریک، پارلیمانی پارٹی کے 2 ارکان نے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کی۔پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لے گی، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جنوبی پنجاب کا 34 فیصد حصہ نہ دینے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر ارکان کا اتفاق ہوا۔
5
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہتک عزت بل سے جو اصل صحافی ہیں ان کو خطرہ نہیں ہوگا، جو ڈالر کماتے ہیں، ہتک کرتے ان کو اس سے ایشو ہوگا۔پنجاب کا 5647 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا، وزیراعلیٰ کی 77 سکیموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے، کینسر ہسپتال کی ایک سال میں او پی ڈی شروع کر دی جائے گی۔ سوشل سیکٹر کے لئے دو ارب مختص کئے گئے ہیں، صحافیوں کے لئے ایک ارب کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے، آج سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے، کسانوں کے لئے پروگرام شروع کیا گیا۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو
6
بجٹ میں پیپلزپارٹی نے منافقانہ کردار اداکیا۔ بجٹ میں صحت کےلئے ہوالشافی،روزگار کےلئے واللہ خیر الرزقین کا وظیفہ بتایا گیا جبکہ بجٹ میں تعلیم کےلئے رب زدنی علما کا وظیفہ بتایا گیا۔اس وقت سب سے زیادہ منافقت والا کردار پیپلزپارٹی ادا کررہی ہے، فنانس کمیٹی ان کے پاس ہے بجٹ تجاویز انہوں نے دیں اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں، ہمارے اس ایوان کے رکن اعجاز چودھری کے ابھی تک پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوئے۔ امریکہ کو خوش کرنے کےلئے پی ٹی آئی حکومت منحرف ارکان کو 20،20 کروڑ دیکر گرائی گئی، تنخواہ سے زیادہ ٹیکس بڑھا دیا گیا، پٹرولیم لیوی 60 سے بڑھا 80 روپے کردی گئی، فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوگا۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عون عباس بپی کا بجٹ پر اظہار خیال
7
سینیٹ اجلاس: سود کے خلاف علامتی تھپڑ مار کر سینیٹر عبدالشکورکا انوکھا احتجاج، آج ایک ہندو رکن نے سود کے خلاف اللہ کا حکم سنایا، میں خود کو علامتی تھپڑ مارتا ہوں۔ہمیں اللہ کے حکم کی عدولی نہیں کرنی چاہیے، اللہ کی حکم عدولی سے اللہ کی ہمارے ساتھ جنگ ہے، ہمیں معاشی نطام میں فوری طور پر سود جیسے ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔سینیٹر عبدالشکورکا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
8
پنجاب بجٹ: 229 مقامی حکومتوں کے لئے 8 سو 57 ارب 40 کروڑ مختص،سالڈ ویسٹ کمپنیز کے لئے 188 ارب جبکہ لاہور ری ویمپنگ پروگرام کی 482 سکیموں کے لئے 135 ارب مختص کیے گئے ہیں، مقامی حکومتوں کے 8 بڑے پیکجز کے لئے 246 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔پیکیج ون میں بلڈنگ، پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام اور پیکیج تھری میں فارن ایڈ منصوبہ شامل ہے، پیکیج فور قبرستان بحالی، پیکیج فائیو سڑکیں، پیکیج 6 میں دیہی و شہری سیوریج ڈرینج شامل ہے۔پیکیج سیون میں والڈ سٹی اتھارٹی اور پیکیج ایٹ میں لوکل ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں، نئے مالی سال میں پیکیج ون بلڈنگ کے لیے 4 کروڑ، پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں پیکیج تھری فارن ایڈ منصوبہ کے لئے 13 ارب، پیکیج فور قبرستان بحالی کیلئے تین کروڑ، پیکیج فائیو روڈ سیکٹر کے لئے 18 کروڑ 48 لاکھ، پیکیج 6 دیہی و شہری سیوریج ڈرینج کے لئے 17 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔پیکیج سیون والڈ سٹی اتھارٹی کی 17 سکیموں کے لئے 26 کروڑ 50 لاکھ ، پیکیج ایٹ لوکل ڈویلپمنٹ کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ میں 65 ارب جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 30 جون 2024 تک خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مالی سال 25-2024 کی سالانہ جاری سکیموں کے لئے 14 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔مالی سال 25-2024 کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے لئے 54 ارب اور 26-2025 کے نئے مالی سال میں 176 ارب روپے سکیموں کے لئے رکھے گئے۔
9
بلوچستان میں کامیاب آپریشن، ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ، متعدد دہشتگرد گرفتار، صوبے میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، پکڑے جانے والوں میں ٹی ٹی پی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔ابتدائی تفتیش میں نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گروں سے ملتے ہیں، پکڑے گئے کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع ہے۔
10
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور شروع،مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،سپیکر سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ موجود ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور شیری رحمان مذکرات میں شامل ہیں، مذاکرات چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے پہلے روز پیپلزپارٹی حکومت سے فاصلے پرنظر آئی ، اسحاق ڈار، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود پیپلزپارٹی کی بجٹ اجلاس میں حاضری برائے نام رہی ہے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صرف چار اراکین سید غلام مصطفی شاہ، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے۔
11
دنیا میں ایک سال کے دوران بے گھر افراد کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ،جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر بے گھر افراد کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سوڈان، میانمار، یوکرین اور غزہ میں جاری تنازعات کے باعث 2023 میں بے گھر افراد کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ادارے کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل 12 ویں سال بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ، 2023 کے اختتام تک یہ تعداد 11 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی۔
12
قصور: خسرے کی وبا سر اُٹھانے لگی ،384 مشتبہ بچے ہسپتالوں میں داخل،384 میں سے 375 بچوں کے خون کے نمونے اسلام آباد نیشنل لیب میں بھیجے گئے، 375 میں سے 66 بچوں کے نمونوں میں خسرہ کی علامات سامنے آئیں جبکہ 44 بچوں کی لیب رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔خسرہ سے 12 بچوں کی ہلاکتوں کی خبر بے بنیاد ہیں کوئی بھی بچہ خسرہ سے جاں بحق نہیں ہوا، بخار ، سخت گرمی ، ہیٹ سٹروک اور غذائی قلت کی وجہ سے بچے جاں بحق ہوئے ہیں ، خسرہ میں تیز بخار اورجسم پر سرخ دانے دونوں علامات کا ہونا ضروری ہے ۔سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر طلحہ جاوید
13
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، لاہور، اسلام آباد، کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لیا، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری ایوی ایشن، بورڈ آف انویسٹمنٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور آئی ایف سی کی ٹیم نے بھی شرکت کی، آئی ایف سی کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 15 جولائی کو بولیوں کی تاریخ کا آخری روز ہے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں پر مشتمل مختلف کنسوریشم کے درمیان ایک صحت مند مقابلہ متوقع ہے۔
14
اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔ سم بلاک ہونے سے پہلے ان تمام افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ جن کی سم بلاک ہوئی انہیں نوٹس دیا گیا کہ اچانک ریٹرن جمع کرانا چھوڑ دیئے، گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی کا نوٹس دے کر سم بلاک کی گئی۔ 6 ارب روپے کے کیس اپیلوں میں ہیں، اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیرکی اسلام آباد میں پریس کانفرنس