1
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ اب لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس محسن نے سوال کیا کہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی اور ایف آئی اے عہدیدران پر مشتمل کمیٹی بنادی تھی، کیا اس کمیٹی نے کوئی ورکنگ کی ہے ؟
2
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نےکہا ہےکہ اگر وہ زندہ رہے تو 10 دن میں عدت کیس میں اپیلوں پر فیصلہ کردیں گے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی ج سلسلے میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈائریکشن آ چکی ہے، کل کے لیے رکھ لیں۔اس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کردوں گا، کل ممکن نہیں ہے، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل 21 جون کو عدالت پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔
3
آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظورکرلی.آزاد کشمیر کی ہائیکورٹ نے احمدفرہادکی 2لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔خیال رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
4
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اگر نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوں گے تو ان سے اضافی لیوی وصول کی جائے گی۔ تقریباً 9 ہزار ارب روپے کیش مارکیٹ میں موجود ہیں، جن سیکٹرز میں یہ پیسہ محفوظ کیا جا رہا ہے، ان سیکٹرز کے پیچھے جائیں گے۔ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے تاکہ بوجھ بانٹا جائے ۔سب پتا ہے کہ کس کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہيں، نان فائلرز کی اختراع ختم کرنے کی طرف پہلا قدم اٹھالیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو
5
جس وقت عمران خان حکمران جماعت نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں اسی وقت مریم نواز کا طرز حکمرانی بلاول بھٹو کی پارٹی کیلئے پریشان کن ہے۔بجٹ کے حوالے سے کچھ معاملات ایسے ہیں جو پیپلز پارٹی کیلئے باعث پریشانی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو سنگین تشویش اور شکایت اس بات پر ہے کہ پنجاب میں اسے سیاسی جگہ نہیں مل رہی حالانکہ جس وقت پیپلز پارٹی نے نون لیگ کی مدد کیلئے حکومت بنانے میں اس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا اس وقت پیپلز پارٹی کو اس معاملے پر یقین دہانی کرائی گئی تھی۔، پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی بالخصوص ان اضلاع میں تقرریوں میں اپنا حصہ چاہتی ہے جہاں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی موجودگی ہے تاہم مریم نواز سیاستدانوں کی سفارشات پر بیوروکریسی میں تبدیلیاں کرنے کو تیار نہیں۔
6
پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا.بجٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آج اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ بجٹ کا مجموعی حجم5 ہزار 446 ارب روپے ہے، کل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔ موجودہ ریوینیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا 960 ارب ریوینیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔
7
بجٹ 2024، پنجاب میں کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان,بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
8
سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی، نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامند, ان کی تحریک فوج کے خلاف نہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔ہم نے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف ہمارے ساتھ نہ آئے تو ایسا وقت آئے گا کہ یہ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔
9
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوانیوگینی کو شکست دیکر افغانستان سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر,ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ کیلئے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل افغانستان نے پاپوا نیوگینی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گینی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
10
مانسہرہ میں ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے.ڈکیتی کی واردات مانسہرہ کے علاقے چنار روڈ پر نجی بینک میں ہوئی جس دوران 2 ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ لیے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ کر لے گئے ہیں تاہم سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سےڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
11
عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ایسے میں ماہرین صحت منڈی جانے والے افراد کو جانوروں سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے چند احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق جانوروں سے بہت سی بیماریاں انسانوں کو منتقل ہوتی ہیں ان بیماریوں میں ہائی ڈیٹڈ، ٹینیا، ٹوکسو پلازمہ کانگو وائرس اور دیگر شامل ہیں
12
کراچی میں دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری,ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافے پر راضی کرلیا جس کے بعد کمشنر نے فی لیٹر دودھ کی قیمت 220 روپے مقرر کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
13
ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دے دی.وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دی۔ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائےگی۔ای سی سی نے آؤٹ اسٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹی کی ضروریات کے لیے 127 ملین رقم کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 29 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے وزارت صحت کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپےکی منظوری دی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کےلیے 4 ارب 92 کروڑ روپےکی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے پاسکو کے بقایا جات کے لیے 6 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپےکی منظوری دی۔
14
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کرگئی.اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2024 میں 12960 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے اور مئی 2024 آر ڈی اے میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 2 ہزار سے 610 ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ ستمبر 2020 میں جاری سہولت میں مئی 2024 تک 8 ارب 5 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔
15
غزہ جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے,فلسطینی مزاحمت کاروں سے رفح کی سڑکوں پر شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیاں جلانے کے لیے منجنیق سے آگ کےگولے پھینکے۔اس کے علاوہ اسرائیلی شہریوں نے فوج پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یقین ہوگیا اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔ادھر حزب اللہ نے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی بکتر بند تباہ کردی۔دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہےکہ جنگ بندی جلد ہونے کا امکان نہیں ہے لیکن وہ نا امید نہیں ہیں۔
16
’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول ایک بار پھر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر مقرربھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی تیسری مدت میں اجیت دوول بطور مشیر قومی سلامتی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دی اور ان کی تقرری 10 جون سے کی گئی ہے جب کہ پی کے مشرا کو مودی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔