1
سندھ حکومت آج 3 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی.سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے، کم سے کم تنخواہ وفاق اور پنجاب کے برابر کرنے، صوبے کا ترقیاتی بجٹ نو سو ارب سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔بجٹ میں 12 ارب کی کراچی میگا سکیمز شامل کی جائیں گی، نئی سکیمز کے بجائے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں نیا پورٹ فولیو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی محصولات کی وصولی کا ہدف بڑھایا جائے گا، مختلف محصولات کی شرح میں ردوبدل کی تجویز ہے۔صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے بھی کفایت شعاری پالیسی اپنائی جائے گی، اخراجات میں کمی کیلئے بیرون ملک سرکاری دورے کم کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنس میٹنگ کو فروغ دینے کی تجاویز شامل ہیں۔
2
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی طرح نہیں ہے، وزیراعظم نے 12 تاریخ کو وفاق میں بجٹ پیش کیا، کل وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔بجٹ کی صورت میں ایک پالیسی اسٹیٹمنٹ دی گئی،مشکل فیصلے لے کر عوام اور معیشت کو استحکام دینا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی لگائی جائیں۔ تعلیم میں پہلی بار ٹیچر ٹریننگ، تعلیمی کوالٹی پر انحصار زیادہ ہے، تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ سے ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے، کسان کارڈ بلاسود قرض سکیم شروع کی گئی ہے۔
3
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ زندہ رہا تو 10 دن میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ کر دوں گا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔انی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کیا اور استدعا کی کہ ڈائریکشن آ چکی ہے، سماعت کل کے لیے رکھ لیں۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کر دوں گا، کل ممکن نہیں ہے، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔وفقے کے بعد دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔
4
وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، خیریت دریافت کی.وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں، مولانا فضل الرحمن سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔
5
غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی.لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں چودھری پرویز الہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔دوران سماعت چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، سابق وزیراعلیٰ کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا۔میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف بھی ہے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 27 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔
6
سٹاک مارکیٹ نے سپیڈ پکڑ لی، تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور,کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 727 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 76 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
7
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کر دیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ سیاسی انتقام پر یقین نہ رکھنے کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی بیٹی نے پنجاب میں بدترین مثال قائم کر رکھی ہے۔خط میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کیا گیا، دونوں کو پنجاب کی جیلیں گھمائی جا رہی ہیں، یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے خط میں مزید لکھا کہ امجد نیازی کو رہائی کے بعد گرفتار کرنا بھی سیاسی انتقام ہے، ساہیوال کے سیکڑوں کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا انتقام ہے، چھ بار وزیر رہنے والے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے بغیر علاج جیل واپس بھیج دیا۔
8
راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں ای کورٹ اور سہولت سینٹرکا افتتاح,چیف جسٹس لاہور ملک شہزاد احمد نے ای کورٹ اور سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، چیف جسٹس نے دیگر ججز کے ہمراہ ای کورٹ کا دورہ کیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت دیکھی، چیف جسٹس نے سہولت سینٹر میں مصالحت پراسس کا بھی جائزہ لیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ای کورٹ کی خاتون سیشن جج رابعہ سلیم نے کمرہ عدالت میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ای کورٹ اور سہولت سینٹر کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سمیت ضلعی عدلیہ کے ججز نےشرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔خصوصی ای کورٹ میں انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، آئندہ تمام مقامات میں ہر عدالت ویڈیو لنک سے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔
9
مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہاملاقات کرنے والوں میں سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ شامل تھے، ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
10
بچوں کی سمگلنگ اور دستاویزات میں تبدیلی کا مقدمہ، کراچی کی مقامی عدالت نے سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے گواہوں کے164کے بیانات ریکارڈ کروانا چاہتی ہے، ہم گواہوں کے بیانات کے بعدملزم کی ضمانت کروانا چاہتے ہیں ، ہمیں 24 جون تک کا وقت دیا جائے۔
11
بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، بجٹ سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال,دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ سے متعلق مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔
12
سی ڈی ٹی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد جہنم واصل,فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقہ سیفن میں پیش آیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔
13
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال,ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی اور شہر رفح میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر گفت و شنید کی گئی۔قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے تصدیق کی کہ سعودی ایران تعلقات صحیح راستے پر ہیں۔
14
تھانہ سچل کےعلاقے ملیر کینٹ سعد آباد کےقریب پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سعد آباد کے قریب راہگیر شہری کوواردات کانشانہ بنا کرفرار ہوگئے تھے، گشت پرمامورپولیس نےملزمان کوگرفتار کرنے کی کوشش کی توملزمان نےفائرنگ شروع کردی۔