1
پنجاب حکومت نے کل تاریخی عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی طرح نہیں ہے، وزیراعظم نے 12 تاریخ کو وفاق میں بجٹ پیش کیا، کل وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔بجٹ کی صورت میں ایک پالیسی اسٹیٹمنٹ دی گئی،مشکل فیصلے لے کر عوام اور معیشت کو استحکام دینا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی لگائی جائیں۔ڈیڈ سکیم بہت سالوں سے چلتی آ رہی تھیں، بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے، کلینک آن وہیلز سے 6 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے، فیلڈ ہسپتالوں سے بھی ہزاروں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے، بیسک ہیلتھ یونٹس اور صحت کی دیگر سہولیات کی مکمل تعمیر نو بھی اس بجٹ میں شامل ہے۔مریم اورنگزیب کی لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
2
پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے چیف جسٹسز سندھ و لاہور ہائی کورٹس کی بطور ججز سپریم کورٹ منظوری دے دی۔سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس نے سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کر دی، پارلیمانی کمیٹی نے ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دی گئی۔پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی بھی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی۔پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بھی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی گئی۔
3
پہلےمرحلےمیں5ہزارصحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کویقینی بنایا جائےگا۔ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلیےکوشاں ہے، ہم نےملکرملک کی خدمت کرنی ہے، حکومت آزادی اظہاررائےپریقین رکھتی ہے، ڈس انفارمیشن کےسلسلےکوہم نےملکرروکنا ہے۔فیک نیوزکےخاتمےکےلیےسب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا، صحافیوں کی تجویزکوملحوظ خاطررکھا جائےگا، جلد صحافیوں کےساتھ طویل نشست ہوگی، صحافیوں کےلیےمیرے دروازے ہروقت کھلےہیں، سیاست میں ویسے بھی کھڑکیاں،دروازے کھلےرکھنےچاہئیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پریس کلب میں تقریب سے خطاب
4
سندھ اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا 30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، تنخواہوں میں 30 جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 3 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہا ہوں، بلاول بھٹوکی نئی سوچ کے ساتھ ہم بجٹ پر پہلے سال سے کام کر رہے ہیں، مالی سال 25-2024 کےبجٹ کا تخمینہ 30 کھرب 56 ارب روپے ہے۔ پیپلز پارٹی کو اس الیکشن میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے، پیپلز پارٹی مسلسل چوتھی بار سندھ سے منتخب ہوئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، 2022 کے سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی، بجٹ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور غریبوں کے لیے سماجی تحفظ پر مرکوز ہے۔
5
صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔
6
ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا، پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی ٹیم کا سامنا کرے گی ، قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت سمیت کوریا، چائنیز تائپے اور چین کو شکست دی ہے ۔
7
عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔حالیہ دو ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں 3.75 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ اس عرصے میں ڈیزل کی قیمت میں 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔پٹرول پر درآمدی پریمیم بھی کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اور پاکستان میں صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔اس وقت پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لٹر جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے، عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک ورکنگ نہیں کی، اوگرا اپنی ورکنگ کر کے کل شام تک سمری بھجوائے گا۔وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔