جیو نیوز ہیڈلائنز9PM
1
ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھنٹے سے بچوں کی ہونے والی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر حراست میں لیے گئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور پرنسپل سمیت چار ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے ساہیوال میں ٹیچنگ اسپتال کے سانحے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلیٰ کو 11بچوں کی ہلاکت سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والے آلات ایکسپائر ہوچکے تھے، بطور ڈیکوریشن سجائے گئے تھے، کسی کو ان کا استعمال نہیں آتا تھا۔وزیراعلیٰ نے بچوں کو بحفاظت نکالنے والے ریسکیورز کو انعام دینے کا اعلان کیا۔
2
حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے محمود اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا۔محمود اچکزئی کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نےجیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا ہے اور اسد قیصر نے محمود اچکزئی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا کہا ہے۔ ٹی او آر طے کرکے پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے اتحاد میں سے ایک ایک نمائندہ شامل کریں گے۔
3
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن 100 انڈیکس میں مزید اضافہ،آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 39 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 178 ارب روپے ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے ایم آئی 30 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔
4
ایک حالیہ سروے کے مطابق فسلطینیوں میں مسلح جدوجہد کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پیلیسٹینیئن سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ (پی ایس آر) کی جانب سے کروائے گئے حالیہ سروے کے مطابق فلسطینیوں میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے مسلح جدوجہد کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں کیے جانے والے سروے میں 54 فیصد افراد نے مسلح جدوجہد کی حمایت کی، یہ شرح گزشتہ سروے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
5
لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سیل کرنے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے ہی نہیں بلکہ انہیں بند بھی کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو آگاہ کریں اور سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے۔عدالت نے کہا کہ ون وے ٹریفک روکنےکیلئے جہاں ممکن ہو ٹائر کلر لگائے جائیں۔اس کے علاوہ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں اور دیگر جانوروں سے ناروا سلوک پر اظہار تشویش کیا اور انہیں کسی اورجگہ منتقل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا۔
6
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئرلینڈ اور امریکا کا میچ تاخیر کا شکار، ٹاس بھی نہ ہوسکا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا میچ کھیلا جائےگا جو کہ گرین شرٹس کے ایونٹ میں مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔تاہم لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم میچ بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔امپائرز پاکستانی وقت کےمطابق 9:30 بجےگراونڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے۔