سانگھڑ (ای پی آئی ) ظلم کی انتہا۔ ظالم وڈیرے نے بے زبان جانور ( اونٹ ) کے کھیتوں میں جانے پر کلہاڑیوں کے وار کرکے ٹانگ کاٹ دی

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں وڈیری نے ظلم۔کی انتہا کردی بے زبان اونٹ وڈیرے کی زمینوں کھیتوں میں داخل ہواتو وڈیرہ آپے سے باہر ہوگیا اور اپنی ہی عدالت قائم کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے پے در ہے وار کرتے ہوئے بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ۔

وڈیرے کا نام غلام رسول شر بتایاجاتاہے ۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل عوام کی بڑی تعداد نے حکومت سندھ آئی جی پولیس سندھ اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیاہے کہ ظالم وڈیرے کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے.