کشمور(ای پی آئی):کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کے ساتھ ویڈیو بناکر سوشل ميڊيا پر وائرل کردی. ایک کروڑ تاوان طلب کر لیا
ڈاکوؤں نے مغوی کو ایک ہفتہ قبل بڈانی تھانہ کی حدود سے اغوا کیا تھا
مغوی سراج احمد کا تعلق پنجاب سے ہے جو بڈانی میں ہندو تاجر کے برف کے کارخانے میں کام کرنے آیا تھا

ڈاکوؤں نے اس بار مغوی کے ساتھ کھڑے ہوکر ویڈیو بنائی ہے ویڈیو میں ڈاکو برف کے کارخانے کے مالک سے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کر رہے ہیں
ڈاکوؤں نے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کو جھوٹے مقدمات فوری ختم کرنے کی دھمکی دے دی

ڈاکووں نے پولیس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے پہلے کیسز ختم کی جائیں بصورت دیگر عید رات کو انڈس ہائی وے پر مسافروں پر حملہ آور ہونگے۔

ویڈیو میں مغوی نے ایس ایس پی کشمور سے اپیل کی ہے کہ ڈاکو جو کہہ رہے ہیں ان کے مطالبات جلد سے جلد تسلیم کیئے جائیں ورنہ یہ مجھے جان سے ماردینگے۔