خیرپور(ای پی آئی ) عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل خیرپورناتھن شاہ انڈس ہائی وے پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق 7 زخمی ہوگئے،

حادثے کا شکار لوڈر رکشہ سواروں کا تعلق شکارپور کے گاؤں پیر بخش کھوسو سے ہے، حادثے کا شکار ہونے والے زائرین تھے جو خیرپورناتھن شاہ کے قریب درگاہ میاں نصیر محمد کلہوڑو آئے تھے،

زائرین درگاہ میاں نصیر محمد کلہوڑو سے واپس شکارپور جا رہے تھے تو یے حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں 3 عورتوں سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے، جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 7 زخمی ہوگئے،

جان بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے،