1
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجد علی خان میانوالی جیل سے رہا.امجد علی خان کی 9 مئی کے2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔امجد علی خان کو جمعرات کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا مگر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔
2
ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی: کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ, پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی اور کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لیا جا رہاہے۔قومی ٹیم ایشیاکپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام رہی، اس سے قبل پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ناکام رہی۔
3
عازمینِ گزشتہ روز منیٰ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رات منیٰ میں قیام کیا اور فجر پڑھنے کے بعد میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، عازمین نماز ظہر اور عصر قصر ادا کرینگے۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔
4
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں۔عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہئیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں۔ اپنے مقصد کیلئے براہ راست رابطے رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے ۔
5
آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد شاعر احمد فرہاد رہا.آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی تھی۔احمد فرہاد گزشتہ ماہ اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جس کے بعد احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
6
گورنر پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو بھیانک تجربہ قرار دیدیاسردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔انہوں نے کہا پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کیلئے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبا اٹھانا پڑے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہتکِ عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے دھوکا کیا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
7
حیدرآباد میں 6 من وزنی بکرے وائٹ بادشاہ کی دھوم، قیمت 30 لاکھ,حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں ان دنوں وائٹ بادشاہ کے چرچے ہورہے ہیں جس کی فروخت کے لیے اسٹیج کو پھولوں سے سجایا ہوا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ رنگ برنگی لائٹیں اور میوزک کے شور میں سفید بادشاہ کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔وائٹ بادشاہ کے مالک محمد فاروق کا دعویٰ ہے کہ وائٹ بادشاہ کا وزن تقریباً 6 من ہے اور قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔
8
اٹک: پولیس اہلکار نے رنجش پر 2 وکلا کو چیمبر میں گھس کر قتل کردیا. ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ قاتل کو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
9
کراچی: سمندر میں نہانے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد,نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی کااطلاق کینپ بیچ، مبارک ولیج اور سونیرہ بیچ پر 13 اگست تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
10
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے تحریک تحفظ آئین کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت ایم کیو ایم سے بات چیت سے صاف جواب دے دیا ہے۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اتحاد کے پلیٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے، بانی پی ٹی آئی واضح کر چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی۔عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے لندن پلان پر کام کیا، لندن پلان کا حصہ تھا کہ پاکستان کو لوٹو اور عیاشی کرو۔
11
روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین تنازعہ حل کرنے کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا. روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین تنازعہ روس سے مخلصانہ بات چیت کیے بغیر کبھی حل نہیں ہوگا۔صدر پیوٹن نے کہا کہ روس تاریخ کا سانحے سے بھرا صفحہ پلٹ کر یوکرین اور یورپ سے تعلقات بتدریج بہترکرنا چاہتا ہے تاہم اگر یوکرین اور مغرب بات چیت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں تو وہی خون خرابے کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ روس پہلے روز سے امن چاہتا ہے مگر مغرب نہ صرف روس کے مفادات کو نظرانداز کررہا ہے بلکہ یوکرین کو روس سے مذاکرات کرنے سے بھی روک رہا ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ احمقانہ لگتا ہے کہ ایک طرف یوکرین پر روس سے بات کرنے پر ممانعت ہے اور ساتھ ہی ماسکو سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بات چیت کرے پھر کہہ دیا جاتا ہے کہ روس نے بات چیت سے انکار کردیا ہے۔
12
ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا.چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔
13
اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان T20 سیریز کا شیڈول طے پاگیا,اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں سال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مقدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 7 ستمبر کو دی گرینج، ایڈنبرا میں کھیلے جائیں گے۔اس مہینے کے آخر میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز شیڈول ہے۔
14
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلا س میں ارکان سینیٹ نے ریٹیلرز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔سینیٹ ارکان نے اجلاس میں کہا کہ ریسٹورنٹس اور بک شاپس سمیت بہت سے ریٹیلرز کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ وصول نہیں کرتے اور مشین کا لنک ڈاؤن ہونے کا بہانہ کر دیتے ہیں۔اس پر چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کریں، اگر کوئی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو کاروبار سیل کیا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ پی او ایس انوائس سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ریٹیلرز کو پانچ لاکھ جرمانے وصول کرکے 7 دن بعد کاروبار یا دکان کھولنے کی اجازت ہوگی۔
15
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن 100 انڈیکس میں مزید اضافہ,آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 39 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 178 ارب روپے ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے ایم آئی 30 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔


