1
شعیب شاہین ودیگر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج,مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، درج مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔مقدمے کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی، مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی تھی اور ایک اہلکار سے ٹیئر شیٹ چھینی، مقدمے کے مطابق مظاہرین نے راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کردی تھی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔
2
پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔عید کے روز قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اس حوالے سے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت ہوگی، دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کیلئے آنے کی تکلیف مت کریں ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، اسیران کے ملاقاتیوں کو چیکنگ کے بعد کھانا جمع کرانے کی اجازت دی جائے، ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔
3
ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 20 جون کو سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نامزد کردہ جج تعینات کرنے کا پابند ہے، الیکشن آرڈیننس 2024 لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
4
پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 جون کو پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
5
جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔توہین عدالت کی درخواست سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میئر کراچی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میونسپل چارجز کی وصولی کا بل پاس کروایا، میونسپل چارجز سٹی کونسل کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیے گئے، عدالتی ہدایت پر نہ کمیٹی بنائی اور نہ ہی اپوزیشن کو اعتماد میں لیا گیا۔
6
شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم,لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے سابق وزیر خارجہ سے متعلق کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، عدالت شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔فیصلے میں لکھا گیا کہ تفتیشی افسر نے کہا شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، سابق وزیر خارجہ کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑا لیا تھا۔
7
عید قربان میں 2 روز رہ گئے ہیں اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیاں تو زمین پر ہیں لیکن وہاں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔عید کے دن نزدیک آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے عوام نے منڈیوں کا رخ کرلیا ہے جہاں بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار جاری ہے۔مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آرہے ہیں۔
8
پنجاب بھر کی جیلوں میں جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا حکم,اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کیلئے جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا، تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے۔
9
پنجاب کی جیلوں کے بجٹ میں اضافہ،19 ارب سے زائد مختص,بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے نئی مالی سال کے بجٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کے بجٹ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کے لیے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری سکیموں میں نئی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کو مکمل کروانے کا پلان بھی شامل ہے۔
10
شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی: ایس پی، اے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم,لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو بازیاب نہ کرانے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس امجد رفیق نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق آئی جی سینئر پولیس افسر کو مغوی کی بازیابی کیلئے تعینات کرے، عدالت نے دس جون کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیا، اے ایس پی مغوی کی بازیابی کیلئے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، عدالتی حکم پر ایس پی اخلاق نے پیش ہو کرعدالت کے سامنے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔
11
ورلڈ کپ میں شکست: بابر کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ,آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
12
غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری ، 24 گھنٹوں میں مزید 34 فلسطینی شہید, اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں دیر البلاح سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح میں جاری آپریشن دو ہفتوں میں ختم کردے گی کیونکہ جنگ کا دوسرا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، جبکہ رفح میں آپریشن کے اختتام تک اگر جنگ بندی پر رضامندی نہیں ہوئی تو اسرائیل غزہ میں کارروائیوں سے متعلق اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔امریکا نے غزہ میں امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اسرائیلی شہریوں پر پابندی لگادی، بائیڈن انتظامیہ نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اسرائیلی شہریوں کے گروپ پر امدادی ٹرکوں کو لوٹنے اور آگ لگانے کے بھی الزامات ہیں۔
13
غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا مشن: ایس آئی ایف سی میں خصوصی ڈیسک قائم,حکومت پاکستان کی لگاتار کوششوں کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (FDI) کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیش نظر فی الفور ریجنل اور ملکی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، یہ ڈیسک متعلقہ ممالک سے سرمایہ کاری کی تجاویز پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے مکمل طور پر با اختیار ہو گا اور تمام درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 6 ریجنل اور ملکی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جو ہر طرح سے خود کفیل ہوں گے، چین، مشرق بعید اور باقی کی دنیا کے لئے ایک ڈیسک قائم کیا گیا ہے، ایک ڈیسک وسطی ایشیائی ممالک، روس، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
14
عالمی بینک کی پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری,رقم پنجاب میں پرائمری کی سطح پر بچوں کی تعداد میں اضافے اور پڑھنے کی مہارت میں بہتری پر خرچ ہو گی، منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7 ہزار ہیڈ ٹیچرز اور ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد اساتذہ براہ راست مستفید ہوں گے۔ناجے بن حسائن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 70 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اس منصوبے سے حکومت پنجاب کو یہ تعداد کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔


