سانگھڑ،( ای پی آئی ) اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ میں گرفتار 6 ملزمان کو سانگھڑ پولیس نے عدالت میں پیش کردیا گیا

معزز عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا معزز عدالت نے اس سے قبل تمام ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کیا تھا

پولیس باریک بینی سے اس کیس کی تفتیش کررہی ہے۔ ملزمان سے دو کلہاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، دو ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ وڈیرہ غلام رسول شر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے،