1
میگا کرپشن کیسز میں سے نصف بند یا نمٹا دیئے گئے، مستفید ہونیوالوں میںنواز شریف، شہباز شریف، پرویز اشرف، چوہدری شجاعت حسین، فردوس عاشق اعوان، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، نواب اسلم خان رئیسانی اور دیگر شامل,آصف علی زرداری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا مقدمہ بھی فہرست میں شامل تھا تاہم انہیں اس مقدمے سے بری کر دیا گیا۔میگا کرپشن کیسز میں سے ایچ بی ایل کے سابق سربراہ یونس حبیب، حسین حقانی، سینیٹر سحر کامران، شون گروپ اور دیگر کیخلاف بھی نیب نے انکوائریاں بند کر دی ہیں۔ان 179 مقدمات میں سے اب تک صرف 10 میں سزا سنائی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے معلومات میں تجدید کیے جانے کے بعد اب بریت کے کیسز 19ہو چکے ہیں۔
2
مالی سال 25ء میں بجلی صارفین 1952 ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کرینگے جو اگلے مالی سال کے لیے 30.88 روپے فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت خرید (پی پی پی) میں 18.39 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔رخصت ہونے والے مالی سال کے لیے کیپسٹی چارجز ریونیو کا ہدف 1874 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا اور بجلی کی قیمت خرید میں صارفین 30 جون 2024 تک 17.02 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں۔تاہم صارفین مالی سال 25ء کے دوران انرجی چارجز کی مد میں 1161 ارب روپے ادا کریں گے جو بجلی کی قیمت خرید میں 10.94 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔
3
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بیرون ملک بیٹھ کر ہی جائیداد کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لیے 116سال پرانے قانون میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سیل ڈیڈ کیلئے بیان سفارتخانے میں قلمبند کروا سکیں گے جس سے انہیں وقت اور سفری اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
4
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع،نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
5
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا حکومت تمام اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی۔ اگر بجٹ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رائے شامل کی ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھتے، مشکل وقت میں مل کر معیشت کو سنبھالنا ہے۔کراچی میں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب،کہاوزیراعظم شہباز شریف کی نیت صاف ہے، حکومت معاشی مسائل سے ملک کو نکالنے کی کوششیں کررہی ہے، امید ہے وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔سیاسی جماعتیں اپنی انا کیلئے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ہم زور دیتے ہیں کہ مل کر پارلیمان کو مضبوط کرنا ہے۔
6
وفاقی وزیر داخلہ کی چینی شہریوں کے سکیورٹی پلان پر من وعن عمل درآمد کی ہدایت،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔محسن نقوی
7
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری،حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق نقشہ جات کا حصول، ڈی مارکیشن کا نوٹیفکیشن اور حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقوں کی ابتدائی لسٹ کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی۔الیکشن کمیشن سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے اور حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک اگاہ کریں گی اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔
8
قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کا کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ،معاہدے کے تحت بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابراعظم وینکوورنائٹس کی طرف سے کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلزکی نمائندگی کریں گے۔
9
جناح اسپتال کی فارمیسی کا ائیرکنڈیشن 15 دن سے خراب، ادویات خراب ہونے کا خدشہ، فارمیسی کے ائیرکنڈیشن کا مسئلہ آج حل ہو جائے گا ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول۔ گرمی میں ائیرکنڈیشن کا خراب ہونا معمول کی بات ہے، یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول
10
خیبرپختونخوا ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بےضابطگیوں کا انکشاف،ایک ضلع میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ایک ہی بجٹ سینکشنڈ (منظور شدہ) پوسٹ ہوتا ہے مگر دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں رولز کےخلاف 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد اسرار اور مدثراحمد کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
11
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیاعید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔100 انڈیکس نے پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔آج بھی کاروبار کے آغاز کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران فروخت کا بھی رجحان رہا۔تاہم جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔
12
سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتارمظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب اور بہاول نگر سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اور القاعدہ کا ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کا بتانا ہے کہ مجموعی طور پر 22 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
13
امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 2 پولیس افسران سمیت 10 زخمی، فائرنگ کا واقعہ گراسری اسٹور میں پیش آیا حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گرفتارکرلیا ہے۔آرکنسا پولیس کے مقامی افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور گرفتار ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دیگر شہریوں میں سے بھی اکثر کی حالت بہتر ہے تاہم کچھ کی حالت نازک ہے۔
14
غزہ بحران پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اور عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا اپنے شعبے میں مستعفی امریکی اہلکاروں میں سب سے سینیئر اور امریکی محکمہ خارجہ میں اسرائیل فلسطینی امور کے ماہر اینڈریو ملر نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔اینڈریو ملر امریکی محکمہ خارجہ میں بطور نائب معاون وزیر برائے اسرائیل و فلسطینی امور کام کر رہے تھے، اینڈریو ملر نے استعفیٰ کی وجہ خاندانی ذمہ داریاں قراردیں۔
15
گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام، برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے 4 افراد کو سزا سنادی گئی، سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے ہندوجا خاندان کے 4 افراد کو اپنے جنیوا کے ولا میں کام کرنے کیلئے بھارت سے لائے گئے گھریلو ملازمین کا استحصال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔رپورٹ کے مطابق پرکاش ہندوجا، ان کی اہلیہ کمل ہندوجا اور ان کے بیٹے اجے ہندوجا اور ان کی اہلیہ نمرتا کو ملازمین کا استحصال کرنے اور غیرقانونی ملازمت کے الزامات ثابت ہونے پر 4-4 سال اور ساڑھے 4 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔
16
ترکیہ کے جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد سمیت سیکڑوں جانور بھی ہلاک، آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 75 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے جب کہ آگ لگنے سے سیکڑوں جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
17
پراسرار طور پر غائب ہونے والے امیگریشن و پاسپورٹ افسر کا سراغ مل گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن حیات تارڑ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے حیات تارڑ کے بھائی صدف حسین کا بیان حلفی بھی سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ میرا بھائی غائب نہیں ہوا تھا بلکہ رضاکارانہ طور پر غیر حاضر تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیات تارڑ مختلف الزامات کے باعث معطل تھا، 30 مئی سے پراسرار طور پر غائب تھا اور ملزم پر پاسپورٹس کے اجرا میں بے ضابطگی اور کرپشن کا الزام ہے۔