1
آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیاآئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے نئے قرض پروگرام سے قبل پیشگی بیشتر اہداف حاصل کرنے میں پیشرفت کی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔
2
رہنما تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ معیشت اس وقت بکھری پڑی ہے، وفاقی کابینہ جھوٹ بول رہی ہے۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں 426.4ارب روپے ریکوری ہوئی، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کر چکے ہیں۔ جیل میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندے موجود ہیں، انٹیلی جنس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے پوچھا جائے، گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، مجھے معلوم ہے میری باتیں لوگوں کو چبھتی ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال
3
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کرنا تھی، اپیکس کمیٹی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جانا تھی۔
4
مریم نواز کی محرم الحرام، فلڈ اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامات کی ہدایت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں عید الاضحیٰ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔مریم نوازشریف نے عید پر عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور انہیں شاباش دیتی ہوں، اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ہفتے میں ایک دن عوام کیلئے مخصوص کریں۔
5
اہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27 جون کو سماعت کریں گے۔
6
آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔سد قیصر کے وکیل کی جانب سے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔جج اعظم خان نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نہیں، سارے قابل ضمانت سیکشنز لگے ہوئے ہیں، جس پر عدالت نے اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔
7
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مہنگائی اوراضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان،ہ کل ملک بھر میں جماعت اسلامی مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کرے گی، آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کے بنائےہوئے بجٹ کیخلاف آواز اٹھائیں گے ، کل پورے ملک میں احتجاج ہوگا،عوام سے اپیل ہے باہر نکلیں۔ہ غریب اور پسماندہ لوگوں کیلئے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں، جن بچوں نے سکول ہونا تھا وہ اب مزدوری کر رہے ہیں، 35 فیصد تک ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا،اسے قبول نہیں کریں گے. امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰکی کراچی میں پریس کانفرنس
8
عمران خان پر مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ 24 جون کو سماعت کرے گا، عدالت نے سرکاری وکیل سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنگین مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
9
رانا ثناء سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال،اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسلسل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد گڈ گورننس اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں سے بجٹ گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے، موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بجٹ گرانٹ میں اضافے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا، حکومت آزاد جموں و کشمیر کی معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
10
احتجاجی ریلیاں: پی ٹی آئی ایم این اے، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج، جھنگ میں احتجاجی ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما ایم این اے شیخ وقاص اکرم اور متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ کوتوالی میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں 341.188 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔چنیوٹ میں بھی تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کرنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں 13 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، مقدمہ 16 ایم پی او، دفعہ 183 اور 341 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ادھر رینالہ خورد میں بھی حکومت مخالف ریلی نکالنے، عوام کو اکسانے، اشتعال انگیزی پھیلانے اور روڑ بلاک کرنے کے الزام پر تحریک انصاف کے 24 رہنماؤں و کارکنان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں این اے اور پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز، مقامی رہنماؤں، کارکنان سمیت 14 نامزد جبکہ 8 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
11
ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 جون سے 21 جون تک مزید 13 ہزار 815 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 5014 مرد، 4087 خواتین اور 4714 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کیلئے 547 گاڑیوں میں 498 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جون 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار 981 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
12
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے سیاست شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے سیکھی، ان کا شاگرد ہوں، ہم اپنے شہدا کے مشن کو پورا کریں گے۔ہ شہید بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علامت تھیں، محترمہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پارٹی اور عوام کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابل فخر ہے۔صدر آصف علی زرداری کا صدر ہاؤس نوڈیرو میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ پر کیک کاٹا۔
13
اسلام آباد: موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار 2 اہم ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 13قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان میں عمران مسعود اور محمد ذیشان حیدر شامل ہیں، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تعین کیا جائے گا۔
14
پنجاب کے شہر کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔شازیہ اور طارق نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، خاتون نے پسند کی دوسری شادی کرنے کے لیے اپنے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا۔مقتولہ کے بھائی،والد اور سابقہ شوہر سمیت اہلخانہ نے فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا ،
15
فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی محکموں کو ووچرز جمع کرانے کی آج تک کی ڈیڈ لائن،صوبائی محکمہ فنانس کی جانب سے رقوم کی ادائیگیوں کے لئےآج ووچرز جمع کروانے کی ڈیڈلائن مقرر ہے، فنانشل ایڈوائزی میں محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات کے چیکس جمع کروائے جائیں، 22جون کے بعد کوئی ووچر وصول نہیں کیا جائے گا۔تنخواہوں ،پنشن اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی 24جون تک ہو سکے گی، 30جون تک چیک کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں نئے مالی سال میں رقوم ادا کی جائے گی، مقررہ بجٹ، ہدف کی نشاندہی محکمہ فنانس کو جاری کر دی جائے ۔
16
اقوام متحدہ مشن برائے افغانستان کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کردی گئی ۔طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، 2021 کے بعد سے اقوام متحدہ مشن برائے افغانستان نے افغان سرزمین پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق عالمی سطح پر بھرپور اۤواز اٹھائی ۔اقوام متحدہ مشن برائے افغانستان کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر سہ ماہی رپورٹ پیش کی۔
17
سعودی عرب ای سپورٹس کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گااس مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی جو ان کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔ ای سپورٹس کے عالمی کپ کے مقابلے رواں سال تین جولائی سے 25 اگست تک سعودی دار الحکومت ریاض میں "بولیوارڈ سٹی” میں ہوں گے، ان میں 30 عالمی ٹیمیں اور گیمنگ کی دنیا کے 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔ سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کی گفتگو
18
تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی،خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیز اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
19
معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔صوفی قوال امجد فرید صابری 23 دسمبر 1976ء کو صابری برادران قوال گھرانے میں پیدا ہوئے، امجد صابری اپنے والد غلام فرید صابری کے ساتھ 12 سال کی عمر سے ہی سٹیج پر پرفارم کرتے آرہے تھے، انہوں نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر کے 17 ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
20
غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پراسرائیلی بمباری سے 22 افراد شہید،بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔ہ جمعے اور ہفتے کی رات کو اس کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی،جس کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ریڈ کراس کا بتاناہے کہ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے جبکہ 45 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے، اس کے باوجود ریڈ کراس کے مرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔