1
سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم ،آرمی چیف کی شرکت، وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لیے کوشاں ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان شہداء کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
2
پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ پر ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
3
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیاعمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کا صرف ایک ہی کام تھا کہ صاف شفاف الیکشن کروائے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبرز فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن نے جو بجٹ مانگا اس میں صرف ساڑھے 16ارب خرچ کیا۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے گفتگو
4
وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا حکم دے دیااسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سول سرونٹ کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا، نان سول سرونٹ ملازمین کو ان کے رولز کے مطابق دیکھا جائے گا، کنٹریکٹ ملازمین کو ان کے کنٹریکٹ کے مطابق دیکھا جائے گا۔
5
ایم کیو ایم نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیاقومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قوم اس وقت 78 ہزار ارب کی مقروض ہے، قرض اور سود کی مد میں 9 ہزار 775 ارب ادا کرنا ہوں گے۔ ملک کا قرض اتارنے کیلئے نواز شریف اور آصف زرداری پہل کریں، تمام لیڈر ایک ہزار ارب روپے اکٹھا کر کے عوام کو دکھائیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس بنی گالا ہے، وہ پاکستان کو عطیہ کر دیں، آصف علی زرداری پاکستان کو ایک بلاول ہاؤس عطیہ کریں۔
6
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی تاریخی عمارت میں دراڑیں پڑنے پر نوٹس لے کر فوری مرمت کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس ڈیرھ گھنٹہ جاری رہا ، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کہ شرکت،اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت کی فوری مرمت کا حکم دے دیا ، دراڑیں پڑنے سے سپریم کوٹ لاہور رجسٹری میں کورٹس روم ، ججز کے چیمبرز ،عدالتی افسران کے آفسز بری طرح متاثر ہوئے۔
7
9مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی نے اے ٹی سی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائرکردیںانسداد دہشتگردی عدالت میں درخواستیں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ، 9 مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے، شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے ۔
8
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مہنگائی اوراضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان،حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کے بنائےہوئے بجٹ کیخلاف آواز اٹھائیں گے ، کل پورے ملک میں احتجاج ہوگا،عوام سے اپیل ہے باہر نکلیں۔ غریب اور پسماندہ لوگوں کیلئے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں، جن بچوں نے سکول ہونا تھا وہ اب مزدوری کر رہے ہیں، 35 فیصد تک ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا،اسے قبول نہیں کریں گے. پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے ،ملک میں لوٹ مار کا نظام چل رہاہے ،ظلم کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں، نوجوان اس ملک کو اشرافیہ سے آزاد کرانے کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
9
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ مریم نواز جو کام شروع کرتی ہیں وہ کاغذوں تک محدود نہیں ہوتا، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنے ہوئے ابھی 100 دن ہوئے ہیں، مریم نواز کے حلف اٹھانے سے پہلے پنجاب پر 1708 ارب روپے کا قرضہ تھا، پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ پنجاب کا قرضہ گندم کی مد میں صفر ہو جائے گا، پنجاب حکومت نے کوڑا اٹھانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، فیلڈ ہسپتالوں میں 10 لاکھ لوگوں کا علاج معالجہ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ بڑا بھائی ہونے کا کردار ادا کیا ہے، سوات واقعہ پر دل بہت تکلیف میں ہے۔ڈی جی پی آر میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس
10
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملاوٹ ، منافع خوری کے خلاف انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، پنجاب کے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے بڑا اقدام اٹھا یا ہے، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی، صوبے میں قانون کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ دار ہوگی،
11
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا، آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں ہی ہوگا۔
12
ناقص کارکردگی: بابر، رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ،بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بیٹر کھیلیں گے، محمد رضوان ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ پی سی بی نے ٹیم اور سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں رد وبدل ہوگا، سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔
13
خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے۔ کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے علیل تھے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’حرمین‘ کی جانب سے بھی خانہ کعبہ کے کلید بردار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے