1
فلاحی اسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس لگانے کی حمایت کر دی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ٹرسٹی اسپتال نے 20 لاکھ کا بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی، اگر حکومت ٹیکس چھوٹ دیتی رہی ہے تو ان اسپتالوں کا آڈٹ بھی کرے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ اسپتالوں نے ڈاکٹرز بھی بٹھائے ہوئے ہیں جو بھاری فیس لیتے ہیں اور ٹرسٹ کے نام پر ان کی لیبارٹریز مہنگی فیس چارج کرتی ہیں۔
2
سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتےہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس 9 مئی کے معاملے میں کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کا نواز شریف اور آصف زرداری سے اچھا تعلق ہے، محمود اچکزئی اسٹیبلشمنٹ مخالف اور جمہوریت حامی سیاست کرتے رہے ہیں، عمران خان واقعی محمود اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیدیتے ہیں تو مثبت قدم ہے۔
3
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قبر پر ٹیکس کی گونج بھی سنائی دی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔سینیٹر انوشے رحمان نے پوچھا کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتا نہیں ہے، کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا ٹیکس چھوٹ کا فائدہ فاٹا کو نہیں ہوتا، فاٹا کو ٹیکس چھوٹ کا فائدہ صرف چند لوگوں کا ہوتا ہے۔
4
نواز رائیونڈ، عمران بنی گالہ، زرداری بلاول ہاؤس اور جرنیل 50،50 کروڑ عطیہ کریں: مصطفیٰ کمال نے قرض سے نجات کا نسخہ بتادیا جو بجٹ پیش کرتے ہیں وہ اس کی تعریف کرتے ہیں، جو اپوزیشن میں ہوتے ہیں وہ بجٹ پر تنقید کرتے ہیں، ایوان میں موجود لوگ باری باری اپوزیشن اور حکومتی بینچز پر بیٹھ چکے ہیں۔تمام ریٹائرڈ فوجی افسران، حاضر سروس جرنیل 50، 50 کروڑ روپے پاکستان کو عطیہ کریں، ہم ایک ہزار ارب روپے اپنے پاس سے جمع کریں تو پاکستانی عوام 78 ہزار ارب روپے بھی ادا کر دیں گے، بجٹ کے مطابق ایف بی آر 13 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرے گا، جو منظر نامہ پیش کیا یہ نارمل نہیں غیر معمولی حالات ہیں، پیراسٹامول سے یہ کینسر ختم ہونے والا نہیں، سرجری کی ضرورت ہے۔
5
کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی بندش کو معمول بنالیا، شہر میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ،کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی سرجانی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی میں 12 سے 14 گھنٹے، گذری، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، ریلوے کالونی، لانڈھی اورلیاقت آباد میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر ملیر، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بھی 12 گھنٹے سے زائد جب کہ قیوم آباد، شادمان اور سرجانی میں 10گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
6
آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص،حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاؤنڈ، ڈالر، یورو اور روپے میں جاری کیے جو اسٹیٹ بینک سےحاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مئی کے آخر تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 338 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جب کہ اسلامی شریعہ کے تحت 582 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ترجمان وزارت خزانہ
7
کراچی سول اسپتال میں کینسر کے علاج کی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری،اسپتال سے ادویات چوری ہونے کا مقدمہ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کی مدعیت میں تھانہ عیدگاہ میں درج کرلیا گیا ہے۔درج مقدمے میں سول اسپتال کے دو ملازمین نیاز احمد اور اقبال احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق اسپتال سے کینسر کےعلاج کےلیے استعمال کی جانے والی ادویات چوری کی گئیں۔


