1
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہو رہے تھے۔سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ بینچ کر رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے اپنے دلائل میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیصلوں میں آئینی تشریح کی قدرتی حدود سے مطابقت پر زور دیا گیا۔وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا آرٹیکل 51 اور 106 سے تین ضروری نکات بتانا ضروری ہیں، آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کی غلط تشریح دی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق آئین کو نظرانداز کیا۔
2
خاور مانیکا تشدد کیس، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج,پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر وکلا کی ضمانت کی توثیق کر دی۔درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔
3
عزم استحکام آپریشن پر ایوان میں سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا: حکومت کا اعلان,عزم استحکام آپریشن سے متعلق وزیردفاع بات کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکا قومی اسمبلی میں خطاب,کہاعزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا؟ اس پر بحث کریں گے اور ہم یہاں (ایوان) میں قومی سلامتی کمیٹی کو بلائیں گے، وزیراعظم بھی اجلاس میں بیٹھیں گے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، کچھ ایشوز بے ضرر ہوتے ہیں، اس سے آپ کی اور ہماری سیاست کو نقصان نہیں، عزم استحکام پر وزیر دفاع بات کررہے تھے، لیکن آپ نے ایک لفظ نہیں سنا۔
4
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں کسی بھی قسم کے آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کوئی ایپکس کمیٹی پارلیمان سے بالا تر نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آج ہم نے بات کرنے کی کوشش کی تو ہمارے مائیک بند کر دیئے گئے جس پر ہم نے احتجاجی طور پر پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، کوئی بھی آپریشن ہو، اس کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے،کوئی بھی اپیکس کمیٹی پارلیمان سے بالا نہیں ہو سکتی۔ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے، کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمینٹ میں لایا جائے۔
5
کراچی میں 9 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 10 لاشیں ملی ہیں۔ریسکیوحکام کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاشیں لیاری کے لاشاری محلے میں کے ایم سی گراؤنڈ سے ملیں۔حکام کے مطابق گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی گودام چورنگی، ڈیفنس فیز سیون، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے لاشیں ملیں۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ لاشیں پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشنز پھر سرد خانے منتقل کردی گئیں۔
6
پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل کا منصوبہ، اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائینگے.وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی جس میں مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل منصوبہ شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا، منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول پراجیکٹ میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا، ملاقات میں طے پایا کہ گوگل فار ایجوکیشن جامعات کے 15ہزار طلبا کیلئے مفت سرٹیفکیشن کورسزکیلئے مددکرےگا۔
7
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کیا گیا۔شہر شہر احتجاجی ریلیوں میں مہنگی بجلی نا منظور اور لوڈشیڈنگ بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین کی جانب سے بلوں سے اضافی ٹیکس واپس لے کر شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے مزید نہ دبائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی فوری ختم کی جائے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان
8
لاہور میں مبینہ طور پر شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے ہتھیالیے گئے.7افراد نے عدنان نامی شہری کونصیر آباد کے علاقے سے اغوا کر کے مختلف اے ٹی ایم کارڈز سے بھاری رقوم نکلوا لیں اور اسٹامپ پیپرز پر زبردستی دستخط کرا لیے۔ملزمان نے عدنان سے خالی چیکس اورسادہ کاغذات پر دستخط بھی کروائے اور انگوٹھے بھی لگوائے۔ ملرمان نے عدنان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون،10ہزار روپے نقدی اور بیگ بھی چھین لیا۔پولیس نے عدنان کی مدعیت میں 2 نامزد سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
9
دادو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا.مبینہ مقابلے سے قبل پولیس کی ملزم کو گرفتار کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ملزم کو نہر سے گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان نیاز لاکھیر کو ایک نہر کے کنارے سے گرفتار کر کے نہر کی دوسری طرف لے جا رہا ہے۔نوجوان نیاز لاکھیر ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ پولیس اسے عید خرچ نہ دینے پر بلاجواز گرفتار کررہی ہے۔
10
تربت: مسلح افراد کالیویز تھانے پر حملہ، اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے. ہفتہ کی صبح دو درجن سے زائد افراد نے لیویز تھانہ ہوشاپ پر حملہ کرکے وہاں تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنا کر سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی دو موٹرسائیکلیں اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکاروں کو برطرف کردیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کے لیویز تھانہ ہوشاپ پر حملے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
11
فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کے گواہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔فاروق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں 2013 میں دوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں گواہ تھا اور اس نے آج اس مقدمے میں گواہی کے لیے عدالت میں پیش ہونا تھا۔
12
دنیا کی مشہور الائیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایرن سیدر جیکسن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو مثبت قرار دے دیا۔ وہ پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں بنائے جانے والے پرسنل کمپیوٹر اور گیمنگ ہارڈویئر خطے کے دوسرے ملکوں کو برآمد کیے جا سکیں گے۔
13
مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا. مائیکل وان کا خیال ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر ہے۔اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا مزہ چکھایا۔
14
جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نیا کارنامہ سر انجام دیدیا.ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ڈی کوک نے یہ سنگ میل آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیشاؤ مہاراج کی گیند پر راؤمن پاوول کا کیچ کرکے عبور کیا۔ڈی کوک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے 100 شکار میں 82 کیچز اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔
15
روس: نامعلوم مسلح افراد کا عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ، 16 افراد ہلاک، 13 زخمی, نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی، پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی،واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کے پادری اور 15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد عام افراد بھی شامل ہیں جن کی تعداد ابھی واضح نہیں جبکہ حملوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔روسی میڈیا کا کہناہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔
16
سعودی عرب نے حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی.سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی موت ہوئی۔ یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر براہ راست سورج تلے تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔
17
’حماس کیساتھ جنگ اختتام کے قریب‘، نیتن یاہو نے جنگ کو لبنان منتقل کرنیکا اشارہ دیدیا.حماس کے ساتھ سخت جنگ کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے، ساتھ ہی صیہونی ریاست کے سربراہ نے جنگ کو لبنان سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔مغویوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ جزوی ڈیل پر تیار نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود حماس کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے۔
18
ملک بھر میں گرمی زوروں پر، سندھ میں آج پارا 47 تک جانےکا امکان,ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آج سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور میں آج 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 جبکہ کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔


