1
بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیرالتوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔بیرسٹر علی ظفر کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ممبر اسمبلی اور نہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو سکتے ہیں، زیر التوا اپیل کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ زیر التوا درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
2
مدین میں مشتعل افراد کی جانب سے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا۔چند روز قبل مدین میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلا کر تھانے کو بھی آگ لگا دی تھی۔ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان نے بتایا تھا کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کرکے سڑکوں پر گھسیٹا اور جب مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے تھے۔
3
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے لندن ملاقات کی بات جھوٹی ہے، نواز شریف جنرل باجوہ سے ملاقات کی بات کو مسترد کرتا ہوں۔ جنرل باجوہ کی نواز شریف سے ملاقات تو کیا، بات چیت بھی نہیں ہوئی، محمد زبیر نے بے بنیاد بات کی ہے، اس کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ محمد زبیر کی بات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔
4
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹربیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیاالیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، سماعت میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی انجم عقیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور فریقین کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انجم عقیل سے سوال کیا کہ آپ نے جو بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا اس میں جو لکھا ہے وہ سچ ہے؟ انجم عقیل خان عدالتی استفسار پر درخواست میں استعمال الفاظ کی وضاحت ناکر سکے۔
5
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن
6
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھناؤنا فعل قرار دے دیا۔ کسی بھی فرد یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا دینے کی اجازت نہیں ہے۔ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی جس سے لوگوں میں یہ بات پنپ رہی ہے کہ اس طرح کے فیصلے ہم نے خود کرنے ہیں لیکن سوات، سرگودھا، جڑانوالہ، سیالکوٹ میں ہونے والا یہ عمل کسی طرح شرعی نہیں اور نا ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔سوات معاملے میں فارنزک اور موبائل لوکیشن سے ملزمان کا تعین کیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
7
پی سی بی کے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانےکیلئے اہم فیصلے،چئیرمین پی سی بی نےکوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری بھی دی۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیابہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔محسن نقوی
8
جڑانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد جاں بحق،فائرنگ کا واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ طورپر چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی پرپیش آیا۔۔مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ورثاکے حوالے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
9
غزہ جنگ کے دوران 21 ہزار فلسطینی بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف غزہ میں جنگ کی صورتحال میں معلومات جمع کرنا اور ان کی تصدیق کرنا مشکل ہے مگر کم از کم 17 ہزار بچے اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں جب کہ 4000 بچے گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں۔ یہ ہزاروں بچے دوران جنگ اپنے والدین سے بچھڑے اور ان میں بچوں کی ایک نامعلوم تعداد ہے جنہیں جبری لاپتہ کرکے غزہ سے باہر لیجایا گیا جہاں ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔


