1
وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام ڈویژنزمیں دستک ایپ سروسز شروع کرنے کا حکم ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں، پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ہ شہری "مریم کی دستک” پر ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
2
عمران خان پر سنگین مقدمات بنانے کیخلاف درخواست پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تمام معلومات فراہم کر دی گئی ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ابھی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میٹنگ ہوئی ہے لیکن ابھی سائن نہیں ہوئے، دو سے 3 دن لگیں گے، عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ دو دن کا وقت ہے آپ تمام مراحل مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین نوعیت کے مقدمات بنانے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔
3
پنجاب اسمبلی میں ”آپریشن عزم استحکام“ کی حمایت میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔رار داد متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ”آپریشن عزم استحکام“ کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے، ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد اور یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔
4
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ترکمانستان کے 3 روزہ دورے پر روانہ،وزارت صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سینئر افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہے۔دورے کے دوران ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات، صنعتی اور زرعی تعاون پر بات چیت ہو گی، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
5
نیتن یاہو کا حزب اللہ کیساتھ جنگ کا عندیہ، کویتی شہریوں کا لبنان سے انخلاء شروع، حماس کے ساتھ شدید جنگ کا دور گزر گیا، اب لبنان بارڈر پر توجہ مرکوز کریں گے، غزہ میں جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا البتہ رفح میں آخری مراحل چل رہے ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات چیت کو تیار ہوں، حزب اللہ سے امن معاہدہ ہماری شرائط کے تحت ہی ممکن ہے۔دوسری جانب کویت نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر لبنان سے اپنے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے اس حوالے سے کویتی بحری جہاز گزشتہ روز لبنان میں موجود شہریوں کے انخلاء کیلئے روانہ کر دیا گیا، ایک دن پہلے ہی کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
6
13لاکھ عازمین کوطبی خدمات کی فراہمی، سعودی حکومت کا صحت کے انتظام کی کامیابی کا اعلان،اسی حج سیزن کے دوران 13 لاکھ سے زیادہ طبی خدمات فراہم کی گئیں، نظام صحت کے تحت 465,000 سے زائد خصوصی علاج کی خدمات فراہم کی گئی، تاہم 141,000 افراد جن کو سرکاری اجازت حاصل نہیں کی ان کو بھی صحت کی سہولیات فراہم کی گئی۔ کل 30ہزار ایمبولینس اور 95 ایئر ایمبولینسز کے ساتھ صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور نظام صحت کے تحت تقریباً 6,500 بستر اور کمرے دستیاب تھے۔سعودی وزیر صحت فہد الجلاجیل


