1
ضلع کرک میں بجلی صارفین کے لاکھوں کے بقایاجات معاف، ماہانہ بلز ادا کرنے کی ہدایت،بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دےدیاگیا اور صارفین کے ذمے لاکھوں روپےکے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمان کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو، صارف صرف ماہانہ بلز کی ادائیگی کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں 5 فیڈرزپر 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔یا جائےگا، پہلے مرحلے کے مثبت نتائج کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی جبکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فیڈرعملےکےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
2
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سےملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔
3
ہم مسلم لیگ ن کو میثاق معیشت پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔عبدالقادر گیلانی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا، ہم کسی کی مرہون منت نہیں ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وزیر اعظم ہوتے تو بتاتے آپ پاپولر نہیں ہیں لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی کاقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال ،کہا پی ٹی آئی کے دور میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا گیا، مسلم لیگ ن نے اسے ختم کر دیا، آج ہمیں کام کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، یہ تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی۔
4
مجبوری ہو تو کیا آئین کو نہیں مانا جاتا، تمام قوانین توڑ دیئے جاتے ہیں؟چیف جسٹس کا سلمان اکرم سے استفسار،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا 86 امیدوار ایک فرد والی جماعت میں کیوں شامل ہوئے؟ کیا ایسے حالات تھےکہ پی ٹی آئی امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں جانا پڑا؟سلمان اکرم راجا نے کہا ہمیں بتایا گیا کہ انتخابی نشان واپس ہو گیا تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، تحریک انصاف کے امیدواروں نے مجبوری میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔چیف جسٹس نے کہا مجبوری ہو تو کیا آئین کو نہیں مانا جاتا؟ کیا مجبوری میں تمام قوانین و اصول توڑ دیئے جاتے ہیں؟
5
لاہور تعلیمی بورڈ سے امتحانی پرچوں کا بنڈل غائب، امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھ گئے۔لاہور تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق پارٹ ون کے سوشیالوجی کے پرچوں کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوا جس میں 52 طلبہ کے پیپر موجود تھے۔ امتحانی پرچے 2 روز قبل غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، امتحانی پرچوں کے غائب ہونے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ذرائع لاہور بورڈ
6
کیا تصویر لے رہی ہیں؟ دوران سماعت موبائل کی لائٹ جلنے پر چیف جسٹس خاتون پر برہم،عدالتی کمرے میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل کے دوران جب ایک خاتون کے فون سے ہری لائٹ جلی تو چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا یہ پیچھے سے کون تصویر لے رہا تھا؟ یہ خاتون بیٹھی ہیں، کیا گرین چیز سے پکچر لے رہی ہیں؟ چیف جسٹس نے خاتون سے کہا کھڑی ہو جائیں! آپ کے ہاتھ میں کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ان (خاتون) کے فون میں دیکھیے کیا کر رہی ہیں اور ہری لائٹ کیا تھی جو دیکھنے میں آئی؟
7
بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیرالتوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔
8
جاوید لطیف کا ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ،ہ ایک انتظام کے تحت موجودہ حکومت لائی گئی اور نوازشریف کی دو تہائی اکثریت کا راستہ روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے تین سزائیں دینا بھی اسی ارینجمنٹ کا حصہ تھا۔ جاوید لطیف نے تحریک عدم اعتماد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے انہوں نے ایک ارینجمنٹ کے تحت تحریک عدم اعتماد کا ماحول بنایا تاکہ نوازشریف کی مقبولیت میں کمی اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ جس میں جنرل باجوہ اور فیض حمید سب ایک پیج پر تھے۔
9
ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔جنوبی افریقا 10 سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت جنوبی افریقا کی ورلڈکپ 2024 میں مسلسل ساتویں فتح ہے جس کے بعد پروٹیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔


