1
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آپریشن عزم استحکام کا طریقہ کار واضح ہوجائیگا تاہم آپریشن پر اتفاق ہوجائے تو اس کے خدوخال پر بھی اتفاق ہوجائے گا۔آپریشن عزم استحکام پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کی جائے گی، بیورو کریسی اور میڈیا کی حمایت کی بھی اشد ضرورت ہوگی، اس آپریشن پر ایوان میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔تینوں جماعتیں ووٹ بینک محفوظ رکھنے کیلئے اسٹینڈ لے رہے ہیں لیکن اس وقت ووٹ بینک کے لیے نہیں ملک کےلیے اسٹینڈ لیں۔لاہور میں پریس کانفرنس
2
سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان رہنے والے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اُن کے پاس نواز شریف اور اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان 2022ء کے اوائل میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں کوئی مستند معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ٹی وی ٹاک شو میں انہوں نے جو کہا وہ قیاس آرائی پر مبنی تھا اور یہ بات کوئی ایسی حقیقت نہیں جسے وہ حلفیہ بیان کر سکیں۔قیاس آرائی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اُن دنوں کیا قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، انہوں نے ٹاک شو میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ نواز باجوہ ملاقات کے حوالے سے تصدیق نہیں کرسکتے تاہم، انہوں نے اصرار کیا کہ عمران خان کی حکومت کو اپریل 2022 میں اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے ختم کیا گیا تھا۔
3
کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 39 اور شدت 50 ڈگری محسوس کی جانے لگی. 26 جون سے درجہ حرارت میں کمی آئی گی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا اور جون کے آخری ہفتے میں بھی گرمی کی شدت رہے گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
4
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔پیپلزپارٹی نے پنجاب کے لیے 9 نکات پیش کیے ہیں جن پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنادی تھی اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں۔یپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لیے طریقہ ء کار طے کر لیا ہے۔اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف سے بھی بات ہوگئی ہے،
5
وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہےجہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہوگی اور عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہےجہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہوگی، عزم استحکام پاکستان میں پائیدارامن واستحکام کےلیے ایک کثیر جہتی وژن ہے، عزم پاکستان مختلف سکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے جس کا مقصد نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان کےنفاذ میں نئی روح اور جذبہ پیدا کرنا ہے۔
6
حکومت کا یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنےکا فیصلہ,حکومت نے اس کے بجائے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق بلکہ اس نے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھاکر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔
7
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے کیونکہ صوبے میں تو بڑی انسر جنسی ہے۔پاکستان کے دیگر علاقوں میں مذہب کے نام پر انسرجنسی ہے لیکن بلوچستان میں تو بڑی انسر جنسی ہے ، آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت,جو لوگ شناختی کارڈ دیکھ کر قتل وغارت کررہے ہیں،طالب علموں، اساتذہ ، ڈاکٹروں اور عام بلوچوں کو مخبر قرار دے کر مار رہے ہیں، ان سے کس طرح بات ہوسکتی ہے، بلوچستان میں رٹ آف اسٹیٹ مستحکم کرنا پڑے گی۔
8
: سینیٹ اجلاس کے دوران سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف سینیٹر شیری رحمان نے قرار داد پیش کردی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی سینیٹ مذمت کرتا ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں شہریوں خصوصاً اقلیتوں کو تحفظ دیں،سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کی اس قرار داد کو منظور کرلی۔پی ٹی آئی کے ارکان سینیٹ نے قرار داد پر دستخط سے انکار کر دیا۔ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر قانون نے قرارداد کی کاپی دی جو انہوں نے واپس کر دی۔
9
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ (ن) سے صلح ہوگئی ہے۔ پی پی دھمکی دینے والی جماعت نہیں ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، ان کی مدد کر رہے ہیں، معاشی صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلیے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو۔میڈیا والے پیچھے رہ گئے ہیں، نیوز نہیں بناسکے، (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے ہیں، دونوں جماعتوں کی صلح ہوگئی ہے۔جہلم پیر پشاوری کے سالانہ عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
10
لودھراں میں چچا زاد بھائی نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا. یہ دل خراش واقعہ لودھراں میں پیش آیا جہاں 7 سالہ معصوم بچہ درندگی کا شکار ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہےکہ بچے کو زیادتی کا نشانہ چچا زاد بھائی نے بنایا، بچے کی تشدد زدہ لاش مراد پور میں کھیتوں سے ملی تھی۔
11
کراچی:گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقاء معین کے قتل کیس کا ملزم عدالت سے فرار,ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھااور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔پولیس کے مطابق سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔پولیس نے ملزم کےفرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا۔
12
بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ, گیانا میں 27 جون کو صبح سے لیکر شام چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ آئی سی سی کی جانب سےشیڈولڈ سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔سیمی فائنل میچ کیلئے 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور واش آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارت فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو سپر 8 گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار قرار دیا جائے گا۔آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا، گیانا میں میچ مقامی وقت کے مطابق صبح میں شروع ہوگا جو بھارت میں شام کا وقت ہوگا۔ میچ کا آفیشل وقت صبح 10 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 1 بجکر 40 منٹ ہے، بارش کی وجہ سے اضافی وقت میں میچ 5 بجکر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔
13
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے.کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتان بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔
14
افغان اوپنرز نے پاکستان کے بابر اور رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا.افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس سے قبل بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے، ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
15
افغانستان کے راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی.راشد خان 100 سے کم میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے 92 میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔