1
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل بنچ مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دریافت کیا کہ عدالت نے کچھ سوالات پوچھے، ابھی دلائل دوں یا جواب الجواب میں؟جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ چھوٹے دلائل ہیں تو ابھی دے دیں، وکیل نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی میں چیئرمین حامد رضا کی سنی اتحاد کونسل سے وابستگی ظاہر ہوتی ہے، سنی اتحاد کونسل کا نشان نہ ملنے پر چیئرمین نے بطور آزادامیدوار انتخابات لڑے، جمعیت علمائے اسلام (ف) میں بھی اقلیتیوں کو ممبر شپ نہیں دی جاتی۔وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ مخصوص نشستیں ملنے پر کنول شوزب ہماری امیدوار ہوں گی، عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا کے کاغذات نامزدگی کا پوچھا تھا، کاغذات نامزدگی میں حامد رضا نے وابستگی سنی اتحاد کونسل سے ہی دکھائی تھی، غیر مسلم ممبر نہ رکھنے والی شق جے یو آئی کے منشور میں بھی ہے، لیکن پھر بھی مخصوص نشتیں ملیں۔
2
نکاح کیس: بشریٰ بی بی کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا.اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف چودھری اور خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست نمٹا دی۔
3
آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فون ٹیپنگ کا کوئی قانون موجود نہیں، جو ہو رہا وہ غیر قانونی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کوبتایا کہ وزارت داخلہ نے ایک ایس او پی جاری کیا، آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر ان ایجنسیز سے ڈیٹا لے سکتے ہیں۔
4
قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار,قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی پر صورت یقینی بنائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
5
صوبائی وزیر تعلیم کا سرکاری سکولوں میں ہفتے کی بھی چھٹی کا اعلان,سکولوں میں سوموار سے جمعۃالمبارک کے دن تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ہفتے کے دن سرکاری سکولوں میں مکمل چھٹی کرنے اور اس دن مرحلہ وار اساتذہ کی ٹریننگ کی تجویز زیر غور ہے۔اساتذہ ہفتے کی چھٹی کپیسٹی بلڈنگ اور لیسن پلاننگ کے لیے استعمال کرنے سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کریں، اساتذہ پہلے ہی تعلیم کے ساتھ اور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
6
بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج,سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت، ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹی فکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں اور حکومت کی جانب سے پابندی کا جاری کیا گیا نوٹی فکیشن تفریقی اور بنیادی حقوق کے بر خلاف ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 10 ،10اے اور 25 کے بر خلاف ہے۔
7
وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑنے کیلئے تیاروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر اب الیکٹرک بسیں دوڑیں گی، شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
8
جسٹس شجاعت علی خان نے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا.چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سروربھی تقریب حلف برداری میں میں شریک ہوئے۔
9
توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی,فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کی ، فواد چودھری اور انکے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔فواد چودھری کے معاون وکیل حسن سجاد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، معاون وکیل نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنی کی درخواست کر دی، جس پر ممبر خیبرپختونخوا نے کہا فواد چودھری کبھی نہیں آتے، جب تک آزاد ہیں الیکشن کمیشن سماعت پر نہیں آتے، فواد چودھری جیل میں ہوں تو منتیں کرتے ہیں، کیوں نہ فواد چودھری کے وارنٹ جاری کریں؟۔الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
10
مریم نواز کا دورہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس، سرکاری وسائل کے ضیاع پر برہمی,وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس پہنچیں جہاں خالی کمروں، لائبریری اور آڈیٹوریم میں لائٹیں،پنکھے اور اے سی چل رہے تھے ، مریم نواز نے سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فعال کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا، انہوں نے لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔
11
شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج, اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں منظور کر لیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا۔سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں ، اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کرلی گئیں، عدالت نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیے۔
12
لاہور کے مختلف علاقوں میں 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق, ہربنس پورہ پل کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور موت کی وجہ بھی نشے کی زیادتی لگتی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔مزنگ میں عابد مارکیٹ کے قریب نامعلوم خاتون فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں پائی گئی جس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ادھر ٹاؤن شپ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔
13
ثانیہ مرزاکی اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی,معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم سیاہ رنگ کے عبائے پہنے ،مکمل حجاب میں نظر آرہی ہیں ۔
14
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو رہائی مل گئی. 1901روز سے قید جولیان اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کا معاہدہ کرلیا ہے۔جولین اسانج نے 2010ء میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
15
اسرائیلی طیاروں کا اسمٰعیل ہنیہ کے گھر پرحملہ ، بہن سمیت 10 افراد شہید, بمباری میں شہید ہونے والوں میں اسمٰعیل ہنیہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے پناہ گزین سکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نےخان یونس میں غذائی قلت سےدوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے غزہ جنگ کے دوران 21 ہزار فلسطینی بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے،


