1
عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 27 جون کو سنایا جائیگا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی اورمرکزی ایپلوں پرسماعت کی جس سلسلے میں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے دلائل دیے۔زاہد آصف نے سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ اپیل کنندگان کا کیس سزا معطلی کا ہے یا نہیں، اپیل کنندہ کے وکلا نے خاور مانیکا کیلئےجھوٹا شخص کے الفاظ استعمال کیے، عدالت نے دیکھنا ہے کہ مفتی سعید، خاورمانیکا، عمران خان اور بشری بی بی میں سے جھوٹا کون ہے؟وکیل نے کہا کہ جو انٹرویو چلایا گیا ہے اس کے حقائق توڑ موڑ کر پیش کیے گئے، خاور مانیکا کے بیٹے نے اسی انٹرویو میں کہا بانی پی ٹی آئی کا نکاح بشریٰ بی بی سے نہیں ہوا،یہ جھوٹا الزام ہے۔
2
کراچی: 2 روز کے دوران سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض داخل،اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے اب تک ہیٹ ویو سے 40 متاثرہ افراد کو سول اسپتال لایا گیا جس کے بعد 2 روز کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔ایڈیشنل ایم ایس سول اسپتال کے مطابق متاثرہ افراد میں نمکیات کی کمی پائی گئی جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔انچارج شعبہ حادثات نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال اور سخت گرمی میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی
3
ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغوا 10 افراد میں سے 3 کو چھوڑ دیا گیا۔ اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا۔دوسری جانب شعبان سےاغوا کیاگیا ایک نوجوان گھر پہنچ گیا ہے جس کی تصدیق اس کی فیملی کی جانب سے کی گئی ہے۔
4
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چینی وفد پاکستان میں سیاسی نبض دیکھنے آیا تھا اور سیاسی استحکام پاکستان کےلیے بہت ضروری ہے۔ ہم بھارت سے باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات چاہتے ہیں مگر پاکستان بھارتی بالادستی کے قیام کی یک طرفہ کوششوں کو قبول نہیں کرے گا، بھارت پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
5
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب اور پاکستان کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے ہم نے نیب کو ختم کرنا ہے۔ جب پیپلز پارٹی نے حکومت کی حمایت کی تو ایک معاہدہ کیا جس کے تحت حکومت کو بجٹ اور پی ایس ڈی پی ہمارے ساتھ مل کر بنانا تھا مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا، مل کر بجٹ بناتے تو اچھا ہوتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال
6
وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ نے ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آپریشن عزم استحکام کی بھی منظوری دے دی۔
7
حکومت کا یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنےکا فیصلہ,حکومت نے اس کے بجائے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق بلکہ اس نے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھاکر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔