1
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم،وزیراعلی مریم نواز نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا اور سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیا، انہوں نے ایلیویٹڈ بند روڈ کا بھی معائنہ کیا۔مریم نواز نے بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی۔ہ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کے ساتھ ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک بھی ضروری ہے۔
2
سی ٹی ڈی پنجاب کومزیدمستحکم کرنے کا فیصلہ ، محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لئے۔ امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی پنجاب نے آپریشنل آلات کیلئے 1 ارب 42 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 35 کروڑ 45 لاکھ، جدید سافٹ ویئر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ مانگے گئے ہیں ، مجموعی طور پر سی ٹی ڈی کو مستحکم کرنے کیلئے 3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات دیئے جائیں۔
3
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔زیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فائرنگ سے اے این ایف کانسٹیبل محمد افضال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کی۔انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سپاہی محمد شاہد کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمی سپاہی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
4
9 مئی مقدمات: شاہ محمود ، یاسمین راشد و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی،انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔
5
وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑنے کیلئے تیار،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، جی 11 سے پمز ہسپتال تک ہو گا، ،پہلے روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز، جی 9 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی، پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔الیکٹرک بس کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا، ،دوسرے روٹ میں یہ سروس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔
6
قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکارائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
7
سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیاسپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی ۔
8
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، چینی ورکرز کو فوج براہ راست سکیورٹی دے گی۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا مقصد سی پیک کے راستے میں رخنہ ڈالنا ہے، چین نے کہا ایسے واقعات ہمارے تعلقات بگاڑ نہیں سکتے، چین کا نقصان ہمارا اپنا نقصان ہے، چینی قیادت کو بھی معلوم ہے غیر ملکی عناصر واقعات میں ملوث ہیں۔ 2018ء کی تبدیلی نے ہمارے منصوبوں کو ریورس اور سکینڈلائز کر دیا، ان چار سالوں میں سپیشل اکنامک زون پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی، پالیسی کا تسلسل اور استحکام ملک کیلئے بہت ضروری ہے۔
9
یبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جب تک آپریشن کے خدوخال واضح نہیں ہوتے اس وقت تک آپریشن کی حمایت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتے۔ آج خیبرپختونخوا ہاؤس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں نشست ہوئی، پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا کے ایم این ایز سے بات چیت کی گئی، وزیر اعظم کے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے بیان سے کنفیوژن پیدا ہوئی ہے، عوام کو نہیں بتایا گیا کہ طریقہ کار آپریشن کا کیا ہو گا؟، آپریشن کی مدت کیا ہوگی؟۔
10
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک کیس سامنے آگیا۔قلعہ عبداللہ میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اسی طرح رواں سال اب تک بلوچستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 6 ہے۔ بلوچستان میں پولیوکا کیس رپورٹ ہونے کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مقامی انتظامیہ ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کرنے جارہی ہے، خصوصی انسداد مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی، صوبت کے 14اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔


