1
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یہ سچ ہے آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا جو ہماری مجبوری تھا۔ آئی ایم ایف کا آج جواب آگیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے خوشخبری ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ،کہا جنوبی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں بجٹ زیادہ مختص کیا گیا ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب سے دس فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دیئے، جنوبی پنجاب میں وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب نے بنائے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے۔
2
ممکنہ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے جرگہ بلانے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا بھر سے قبائلی عمائدین اور رہنماؤں کے ساتھ جرگہ 26 جون کو پشاور میں ہوگا، جرگہ بلانے کا فیصلہ آج ہونے والے پی ٹی آئی کی قیادت میں بلائے جانے والے اجلاس میں کیا گیا، جرگے میں ممکنہ آپریشن کے خلاف قرارداد منظور کے لئے پیش کئے جانے امکان بھی ہے۔ قرارداد کی سفارشات کی روشنی میں قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی،ذرائع جرگے کے فیصلے قرارداد کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔
3
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا، اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ایوان میں پریزائیڈنگ افسران کا رویہ مناسب نہیں ہوتا، ہمارے سوالات نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں، ہمارے سوالات پیش نہ کرنا تشویشناک ہے، میں چیئرمین صاحب آپ کو سوالات کی فہرست بھیجوں گا۔کل پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو بتائے، دکھائے بغیر قرارداد پیش کر دی، ہمیں دکھایا جاتا تو ہم بھی قرارداد کو سپورٹ کرتے۔سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال
4ر
قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے نکات پر عملدرآمد کا آغاز کردیاہے، بجٹ سےمتعلق تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں، حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیاجارہاہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایاجائےگا۔ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جارہاہے، قیمتوں میں بگاڑ پید اکرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائےگا، حکومت ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو 13فیصد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، زراعت،تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت نے صحت،زراعت اور دیگر شعبوں میں ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، سٹیشنری کیلئے ٹیکس استثنی برقرار رکھاگیا ہے،حکومت ٹیکس ٹی جی ڈی پی 13فیصد تک بڑھانے کیلئے پرُعزم ہے، ایف بی آر نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس آمدن میں30فیصداضافہ کیا۔
5
رواں ہفتے ملک میں گرمی کی لہر میں کمی، کل سے بارشوں کا امکان، 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، میرپور خاص اور کراچی میں تیز گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، 26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، لودھراں، مظفرگڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔28 جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان کشمیر میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
6
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عدالت نے شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز کو بری کر دیا۔مقدمے میں نامزد ورکرز کو بھی عدالت نے کیس سے بری کر دیا، درخواست بریت پر فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ خان نے سنایا۔عدالت نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ میں ملزمان کی درخواست بریت منظور کر لی، شاہ محمود قریشی کی طرف سے وکیل علی بخاری اور راجہ خرم شہزاد نواز کی طرف سے وکیل سردار مصروف نے دلائل دئیے تھے۔
7
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ قرارداد پر اپوزیشن سے مشورہ نہ کیا گیا ہو، شاید اپوزیشن کو ہدایات ملتی ہیں کہ ایوان کا ماحول خراب کرنا ہے۔ ہم روز اپنا ظرف دکھاتے ہیں، اپوزیشن روز ماتھے پر غصہ دکھاتی ہے۔ماحول کو آلودہ کرنا آپ کی صوابدید نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر غلط بیانی کر رہے تھے، اپوزیشن کو 2 قائمہ کمیٹیاں پیپلزپارٹی نے دیں، کہا گیا پختونوں کا قتل عام نہ کیا جائے، ہم کیوں کسی کے قتل کی حمایت کرینگے۔ یہ ایوان سیکنڈ کلاس نہیں ہے، یہ ایوان صوبوں میں توازن رکھتا ہے، امریکا میں بجٹ سینیٹ سے بھی منظور ہوتا ہے، سینیٹ آف پاکستان سے بھی بجٹ منظور ہونا چاہئے۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان کا اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو جواب
8
یز رفتار مسافر ہائی ایس وین موٹرسائیکل سوار اور کھڑے ہوئے ڈمپر سے جا ٹکرائی۔افسوسناک حادثہ پنڈی روڈ پر سنگھا پمپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے جاٹکرائی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا گیا۔
9
حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشنز پر کل ری پولنگ ہوگی۔ضلعی الیکشن کمیشن نے عملہ نساؤ روانہ کردیا گیا، پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی ، چاروں پولنگ سٹیشنز پر ایف سی اور لیویز کے جواں سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ نساؤ کے چاروں پولنگ سٹیشنز پر 5808ووٹر رجسٹرڈ ہیں، حلقہ پی بی 70 کوہلو پولنگ سٹیشن پر پی پی کے میر نصیب اللہ مری کو نواز لیگ کے نواب چنگیز مری پر 3400 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی الیکشن کمشن آف پاکستان کے حکم پر کوہلو پہنچ گئے، فرید آفریدی الیکشن کی نگرانی کےلئے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے۔
10
بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج،سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت، ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹی فکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں اور حکومت کی جانب سے پابندی کا جاری کیا گیا نوٹی فکیشن تفریقی اور بنیادی حقوق کے بر خلاف ہے۔
11
سابق اسرائیلی سفیر کا کارگل جنگ میں بھارت کو جنگی سامان فراہم کرنے کا انکشاف،سابق سفیر نے کہا کہ بھارت نے حماس کیخلاف جنگ کے لئے غیر اعلانیہ طور پر 27 ٹن دھماکہ خیز مواد سے لیس مال بردار جہاز اسرائیل بھیجا، بھارت نے اسرائیل کو حیدرآباد میں تیار کردہ جدید ہرمیس 900 ڈرون فراہم کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفیر ڈینئیل کارمون 2014 سے 2018 تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے ہیں، بھارت نے ان رپورٹس کی نہ تو تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے۔
12
چاند کے قطب جنوبی میں جانے والا چین کا تاریخی مشن زمین پر واپس پہنچ گیا۔چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ کرگیا، چاند کے قیمتی نمونوں کے ساتھ زمین پر واپسی چینی خلائی پروگرام کے لیے بہت بڑی پیشرفت ہے۔خیال رہے کہ 3 مئی کو چینگ ای مشن چاند کی جانب روانہ ہوا تھا اور 2 جون کو چاند کی اس سائیڈ پر اترا جو زمین سے کبھی نظر نہیں آتی، اس مشن کے لینڈر نے چاند کے قطب جنوبی کے شمال مشرقی خطے میں واقع Pole-Aitken Basin پر لینڈ کیا اور 2 دن تک وہاں کی سطح اور چٹانوں سے نمونے اکٹھے کیے۔نمونے اکٹھے کرنے کے بعد ای 6 مشن کے لینڈر نے چاند کی سطح سے پرواز کرکے چاند کے مدار میں موجود آربٹر سے جڑنے میں کامیابی حاصل کی، اس کے بعد چینگ ای 6 مشن نے زمین واپسی کا سفر شروع کیا جو 20 دنوں میں مکمل ہوا۔
13
وفاقی اداروں کے خسارے میں اضافہ، 905ارب روپے تک پہنچ گئے۔ مالی سال 2021-22 کی نسبت گزشتہ مالی سال حکومت پر اداروں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، خسارے کا شکار اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے، مالی سال 2022-23 میں نقصانات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سالانہ بنیادوں پر حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصان میں 202 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ توانائی شعبے میں حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 304 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، حکومت نے توانائی سمیت دیگر اداروں کو 1021 ارب روپے کی مالی امداد بھی دی۔تقسیم کار کمپنیوں سمیت توانائی شعبے پر 759 ارب روپے خرچ کیے گئے، گزشتہ 10 برسوں میں ریلویز، این ایچ اے کے نقصانات 5 ہزار 595 ارب سے تجاوز کر گئے، حکومتی ملکیتی اداروں کے خسارہ کے باعث گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران آئل اینڈ فنانشل سمیت دیگر سرکاری اداروں نے 703 ارب منافع بھی کمایا، سرکاری اداروں کے اثاثوں کی بک ویلیو 35 ہزار 218 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، سرکاری اداروں کے ذمہ واجبات 20 فیصد اضافہ سے 29 ہزار 721 ارب ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


