1
عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 27 جون کو سنایا جائیگا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی اورمرکزی ایپلوں پرسماعت کی جس سلسلے میں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے دلائل دیے۔زاہد آصف نے سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ اپیل کنندگان کا کیس سزا معطلی کا ہے یا نہیں، اپیل کنندہ کے وکلا نے خاور مانیکا کیلئےجھوٹا شخص کے الفاظ استعمال کیے، عدالت نے دیکھنا ہے کہ مفتی سعید، خاورمانیکا، عمران خان اور بشری بی بی میں سے جھوٹا کون ہے؟وکیل نے کہا کہ جو انٹرویو چلایا گیا ہے اس کے حقائق توڑ موڑ کر پیش کیے گئے، خاور مانیکا کے بیٹے نے اسی انٹرویو میں کہا بانی پی ٹی آئی کا نکاح بشریٰ بی بی سے نہیں ہوا،یہ جھوٹا الزام ہے۔اس پر وکیل زاہد آصف نے کہا کہ میں نے وہ فیصلہ نہیں پڑھا مگر اس کی ضرورت نہیں تھی، دھرنا اور بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے کے حالات سامنے ہیں، کیا ایک عام آدمی جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہو وہ وزیراعظم سے ٹکر لے سکتا ہے؟بعد ازاں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 27 جون کو دن 3 بجے سنایا جائے گا۔
2
واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی کاٹ دی گئی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔ کیسکو نے3 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیل کی بجلی منقطع کی ہے ۔ سینٹرل جیل میں 750 قیدی پابند سلال ہیں ، جن میں سزائے موت کے 73 قیدی پھانسی کے منتظر ہیں جبکہ 100 سے زائد ہائی پروفائل ملزمان بھی جیل میں قید ہیں۔اس ضمن میں آئی جی جیل بلوچستان ملک شجاع الدین کا سی نے بتایا کہ بجلی کاٹنے سے جیل میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
3
سیمی فائنل میں پہنچنے پر افغانستان میں خوشی کی لہر، مولوی امیر متقی کا کپتان کو فون،ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام گھروں سے نکل آئی اور ریلیاں نکال کر فتح کا جشن منایا۔شہریوں نے ٹیم کی جیت کی خوشی میں نا صرف آتش بازی کی بلکہ ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرتے رہے۔
4
چینی کی قیمت میں اضافے پر برآمد روک دی جائے گی، کابینہ نے کمیٹی بنادی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وژن عزم استحکام پر غلط فہمیوں اورقیاس آرائیوں پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کثیر الجہتی، سیکیورٹی اداروں کےتعاون اورپورے ریاستی نظام کامجموعی قومی وژن ہے، کسی نئے و منظم مسلح آپریشن کی بجائےجاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیزکی جائیں گی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزکرنے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے غذائی پروگرام برائے افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سےکابل ٹرانزٹ کی اجازت دی گئی ہے۔
5
غزہ: اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اور دیگر رشتے دار شہید، منگل کے روز غزہ میں ہونے والے تین اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 24 افراد شہید ہوگئے۔ رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے گزشتہ رات رفح کے اندرونی علاقوں میں مزید پیش قدمی کی اور کئی مکانات کو تباہ کردیا۔منگل کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں سے دو حملے غزہ شہر کے دو اسکولوں پر ہوئے جن میں 14 افراد شہید ہوئے جبکہ تیسرا حملہ الشاتی کیمپ میں ایک گھر پر کیا گیا جس میں 10 افراد شہید ہوگئے۔
6
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: برائن لارا کی افغان ٹیم سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت،منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے نام لیے تھے۔
7
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری دن میں 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوکر 77940 پر بند ہوا۔حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 11.4ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 10290 ارب روپے ہے۔


