1
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس کے دوران وزیراعظم کو پٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،
2
قومی اسمبلی :آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری،قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے اجلاس میں وزیرخزانہ اورسینیٹر اورنگزیب مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کررہے ہیں۔
3
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کام سے کام رکھتا ہوں، میڈیا پر آنے کا شوق نہیں، عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہوں۔میڈیا کی خبروں میں پڑ جاؤں تو کام کیسے کروں؟، جن لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں وہ عوام اور اسمبلی ہے۔ 4407 ٹن مٹی سکھر بیراج میں ڈالی گئی ہے اور 72 گھنٹے میں بیراج کے گیٹ کا کام مکمل کیا۔ وزیر آبپاشی آج اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ ایکنک اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد جام خان شورو دوبارہ سکھر پہنچیں گے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
4
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ قوم بجٹ کو مسترد کرتی ہے ، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، لوگ خود سڑکوں پر نکلیں گے۔ یہ حکومت عقل سے عاری ہے ، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا ، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے، یہ قوم خود سڑکوں پر نکلے گی ۔ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، تو وہ آئی ایم ایف کے پاس چلے جائیں ۔جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں، ایک قبر ہے مردے تین ہیں، ہمیں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔شیخ رشید کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ معاشرے میں منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے مستقل خطرات سے مشترکہ اور جامع اقدامات کر کے نمٹنا ہو گا، پاکستان طویل عرصے سے منشیات کے مضر اثرات اور اس سے وابستہ جرائم، تشدد، خرابی صحت اور پیداواری صلاحیت میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ حکومت اس چیلنج کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کر رہی ہے، پالیسی میں منشیات کی طلب، فراہمی میں کمی اور بین الاقوامی تعاون شامل ہے۔معاشرے پر منشیات کے استعمال کے تباہ کن اثرات کے پیشِ نظر اس جنگ کو قومی ترجیح بنانا ناگزیر ہےانسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پرپیغام
6
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے بارے میں بڑی کامیابی ملی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا جن میں کمانڈر نصراللہ اور کمانڈر ادریس شامل ہیں ۔ سارے کاموں کے پیچھے انڈین خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ تھا، میں ضرب عضب آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگیا اور وہاں پکتیکا میں رہنے لگا، ان 16 سالوں میں میں نے پاکستان کی سکیورٹی اداروں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائی میں حصہ لیا، میں نے شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسمعیل خان، اور پاک افغان بارڈر میں پاک فوج کے مختلف پوسٹس پر کئی حملوں میں حصہ لیا ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس
7
اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم،اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ۔سٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ رپورٹ میں زرتاج گل کا نام دو ایف آئی آر میں درج ہے ، دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، آئی جی کو بلاؤنگا اور پوچھوں گا ،ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں ، میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، کوئی ہے پوچھنے والا؟ چھوٹے الزامات ہیں،تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں ، ابھی نام نکال رہے ہیں،آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔
8
جسٹس شجاعت علی خان نے سیشن ججز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیااجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ پنجاب بھر کے تمام سیشن ججز شرکت کریں گے اور قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان وڈیو لنک کے ذریعے سیشن ججز سے خطاب کریں گے۔ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔
9
سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج،شہری مظہر عباس نے ایڈووکیٹ صفدر شاہین کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈاکٹرز کو زیر حراست رکھا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال واقعے کے بعد 15 جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریض ایک سے دوسرے ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کو سرکاری خزانے سے تنخواہ دی جاتی ہے مگر وہ علاج کی بجائے مریضوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔
10
وزیراعلیٰ مریم نواز کا’ منشیات سے پاک پنجاب ‘کے عزم کا اعادہ، آج ہم اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، منشیات کا استعمال زندگیاں اور خاندان تباہ کرتا ہے، ہمیں اس خطرے سے لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں، پنجاب حکومت منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، تعلیم اور آگاہی منشیات کے استعمال کو روکنے کی کلید ہیں۔
11
\عمران خان کی6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی ، عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایاجاسکا، عدالت نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب آیا کیا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ابھی تک جیل حکام کا جواب نہیں آیا۔وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک پیشی کا حکم دے رکھا تھا،جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہاکہ جیل حکام کے جواب کا انتظار کرلیتے ہیں۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے رکھ لی جائے، جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہا کہ عدت کیس کا فیصلہ8 جولائی تک کرناہے،اس کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں، عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت16 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔
12
سانحہ 9مئی: یاسمین راشد، عمر سرفراز و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ملتوی،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک میں کنٹینر اور شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات پر سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کے 6 مقدمات کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔
13
شمالی وزیرستان میں ہزاروں گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف، اب تک شمالی وزیرستان میں 2429 گھوسٹ اساتذہ کی نشاہدہی ہوگئی ہے، 1554 مرد اور 975 زنانہ اساتذہ بغیر ڈیوٹی تنخواہیں لینے لگے ۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر ہے وہیں قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے . ہ اساتذہ بااثر ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم بھی بے بس نظر آتاہے جبکہ حکام محکمہ تعلیم کا بتانا ہے کہ ملازمین کی نشاہدہی ہوگئی ہے اب کارروائی ہوگی، کسی کو گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دینگے۔
14
خوشاب میں ‘پھلائی’ اور ‘کاہو’ کے درختوں کی کٹائی پر پابندی، دفعہ 144 نافذ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 روز کیلئے کیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے فیصلہ کیا، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔
15
سندھ رینجرز کا اہم اقدام، کراچی میں ہیٹ سٹروک سینٹرز قائم،ہیٹ سٹروک کیمپس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کے سٹالز لگا دیئے گئے، شہر کی اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر ہیٹ سٹروک سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، کیمپ میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، او آر ایس کے پیکٹس، مختلف ادویات اور ڈرپس موجود ہیں۔
16
مون سون کے پیش نظر صوبہ بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیرزادہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں ڈرین سسٹم کی بھرپور صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی۔
17
محمد وسیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر قومی ویمنز ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور محمد وسیم ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق تبدیلی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان سپن باؤلنگ کوچ اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جبکہ حنیف ملک کو فیلڈنگ کوچ اور حنا منور کو ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔
18
ٹی 20 ورلڈکپ: سیمی فائنل مقابلوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان،بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے اور رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر جبکہ احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
19
پنجاب : سنگدل ماں نے 10سالہ بیٹی ایک لاکھ روپے میں فروخت کردی۔ ملزمان کی جانب سے 10سالہ بچی کا زبردستی 20سال کے نوجوان سے نکاح پڑھایا جارہا تھا، نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کی اور 10سالہ بچی کو بازیاب کرلیا گیا۔ 21 جون کو بچی کے لاپتہ ہونے پر والد نے واقعہ کا مقدمہ درج کروایا، دوران تفتیش ماں پر شک ہوا، حراست میں لینے پر ملزمہ نےاعتراف جرم کرلیا۔
20
خیبر پختونخوا کے تاجروں نے وفاق کےعائد ٹیکسوں کو مسترد کردیاصوبے کے صنعتکاروں نے وفاق کو ٹیکسوں سے متعلق تجاویز فراہم کردی ہیں اور تاجروں کو جن جن ٹیکسز پر اعتراض ہے اس حوالے سے صوبہ بھر کے صنعتکاروں نے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔صدر سرحد چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پر ٹیکس 2 فیصد کرنا زیادتی ہے، پاکستان میں سیلز ٹیکس کا نظام فیل ہو گیا، تاجر کتنے ٹیکسز ادا کریں گے؟صدر فواد اسحاق نے مزید کہا ہے کہ وفاق کو تحریری طور پر اپنی تجاویز دے دی ہیں، ٹیکسز سے متعلق جلد وفاقی حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔
21
شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل فضا میں پھٹ گیاجنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا جو فضا ہی میں پھٹ گیا۔اس حوالے سے جاپان کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ میزائل نے تقریباً 100 کلو میٹر کی بلندی اور 200 کلو میٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے سینئر حکام نے اس لانچ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔