1
بلوچستان سے ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ گرفتار، ’را‘ اور ’بی ایل اے‘ سے متعلق اہم انکشافات،وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے بلوچستان سے دہشتگردی کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ایک مشکل آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت دہشتگردوں کی مالی مدد کرتا ہے، جو نوجوان باہربیٹھے ہوئے ہیں انھیں ورغلایا گیا ہے، نوجوان دشمن کے عزائم کو پہچانیں ان کی باتوں میں نہ آئیں، گمراہ لوگ اپنے ملک، صوبے اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
2
طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقراروفاقی حکومت تمام ایسی وزارتوں کو درجہ بند طریقے سے ختم کرنے کو تیار ہے جو معاملات کا اختیار صوبوں کے سپرد کیاگیا ہے, نیز صوبوں کو اس امرپر بھی آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ سماجی تحفظ کے اقدامات بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا بوجھ بانٹیں۔
3
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے۔عمران خان کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے، فتنا پھیلایا جائے۔حکومت کی پوری کوشش ہوگی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جاسکتاہے رکھا جائے، ہم آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو
4
پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی۔آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عوام کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر پارلیمنٹ میں آکر بریفنگ دیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیراہتمام قبائل امن جرگہ آج منعقد ہوگا، جرگےمیں قبائلی اضلاع میں امن امان اورعزم استحکام پرگفتگوکی جائےگی۔
5
خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد،جنگلات کی حفاظت کےلیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبے میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔جنگلات اور سیاحت لازم و ملزوم ہیں اور اس کے لیے خیبر پختونخوا میں رکارڈ شجرکاری کی جائے گی۔صوبائی وزیرجنگلات فضل حکیم خان
6
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ مسلح جدوجہد کرنےوالوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، معصوم لوگوں کونشانہ بنانے والے راہ راست پر آجائیں تو ہی مذاکرات کر سکتے۔ آپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت
7
ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا میثاق معیشت اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ کو ہٹانے پر اتفاق، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ میثاق معیشت ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ میں میثاق معیشت کی تائید کرتا ہوں حکومت میثاق معیشت کیلئے آگے بڑھے۔دونوں رہنماؤں نے جسٹس جاوید اقبال کو لاپتا افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے پر بھی اتفاق کیا۔
8
بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ، انسداد پولیو مہم لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی ، نصیرآباد، قلات، ژوب اور شیرانی میں چلائی جائےگی۔اس کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، لسبیلہ، بارکھان اور زیارت کی تحصیل سنجاوی میں بھی خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
9
روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدالتی حکم کے مطابق دونوں افراد کے وارنٹ اس وجہ سے جاری کیے گئے کیونکہ عدالت سمجھتی ہےکہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں، ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک میزائل حملے کیے گئے۔


