1
بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، اہم انکشافات، بلوچستان میں دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصراللہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے بارے میں بڑی کامیابی ملی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا جن میں کمانڈر نصراللہ اور کمانڈر ادریس شامل ہیں ۔گرفتار کمانڈر نصراللہ ٹی ٹی پی شوری کے دفاعی کمیشن کا ممبر بھی رہا ہے، بعد ازاں انہوں نے دہشتگرد نصر اللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔ اپنے بیان میں گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ میرا نام نصر اللہ ہے، میرا تعلق محسود قبیلے سے ہے اور ان کے پلیٹ فارم سے تخریبی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا ہوں ، جب ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو میں شامل ہوگیا۔
2
قومی اسمبلی: آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی شق وار منظوری،قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری دی گئی ، اجلاس میں وزیرخزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کیا۔ایوان نے شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کرلیا، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔اجلاس کے دوران شعبہ کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا جب کہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ کے مطالبہ زر منظور ہوئے۔
3
آئیں! چارٹر آف اکنامی پر اتفاق کرتے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو دعوت، میں نے اپنی پہلی تقریرمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ، پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔ میں نے کہا کہ آئیں! چارٹر آف ڈیمو کریسی پر اتفاق کریں ، میری بات کو حقارت سے نظر انداز کیا گیا، میری بات پر ایسے نعرے بلند کیے گئے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ آصف اور رانا ثناللہ سمیت ہمیں زمینوں پر لٹایا گیا، گھر سے کھانا نہیں لانے دیا گیا، ہماری دوائیاں بند کی گئیں، نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ بھی ایسی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی، میں بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا رہا کبھی جیل میں رویا نہیں۔اس دور میں ہمارا ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں،آج بانی پی ٹی آئی جیل میں مشکلات میں ہیں تو آئیں بات کریں، ملک کی ترقی اور اس کو آگے لے کر جانے کیلئے آئیں ملکر بیٹھیں، پاکستان کے مفاد میں معاملات طے کریں۔
4
توہین عدالت کیس :فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا،کہا خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے، میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔فیصل واوڈا کی عدالت سے استدعا
5
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت عوام دوست بجٹ سمجھتی ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا۔اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے، حکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا ہے۔اس بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ ٹیکس لگانے پر دی گئی، میں اپنے لوگوں کا مؤقف دینا چاہتا ہوں، تمام دعوؤں کے باوجود معاشی طور پر ملک کہاں کھڑا ہے۔اگر میں ایوان میں لیٹ آیا ہوں تو میں مانتا ہوں، اگر آپ کہتے ہیں رولز سے ہٹ کر مجھے اجازت دی ہے تو میں واک آؤٹ کرتا ہوں، اس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مولانا صاحب! آپ کو اجازت دی ہے آپ بات کریں۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو
6
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔انصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے، ہم صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے، جو لوگوں کو انصاف دیتے ہیں آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، پنجاب کے عوام ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں 70سال بعد قانون اندھا نہ ہوا، چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، لاہور ہائی کورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اورجدوجہد کی۔مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب
7
سانحہ 9مئی، دہشتگردی سمیت سات مقدمات میں شاہ محمود قریشی گناہ گار قرار،ق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بناء پر گناہ گار قرار دے دیا۔9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی ، ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا۔جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔
8
پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی۔ سکھ میرج ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، سکھ میرج ایکٹ کے حوالے سے پوری دنیا میں مریم نواز کی ستائش کی جارہی ہے۔بہت سارے ممالک ہمیں سکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے کیا حقوق ہیں، مذہبی اقلیتیں ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیح رہی ہیں، پنجاب حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو معلوم ہے عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمتوں میں کمی لائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی آئی، مریم نواز نے کل 400 ارب روپے کے کسان کارڈ کی منظوری دی۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈی جی پی آر میں وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس
9
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کامیاب نہ ہو ئے تو پاکستان کے عوام ہار جائیں گے۔میں عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری کو پی ٹی آئی میں وہ جگہ ملے گی جو پہلے تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہم گئے ہی نہیں آنے کا کیا سوال ہے، عہدے اہم نہیں ہیں بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہر صورت ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے۔ ہماری لیڈرشپ کی 14 ماہ سے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت نہیں ہو رہی، میں سمجھتا ہوں یہ زیادتی کی بات ہے، ٹرائل کے بغیر لوگوں کو جیل میں رکھنا کیا مذاق ہے۔ آج 85 فیصد امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان نے کہا ہے اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔
10
ایچ ای سی نے سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پھر پابندی لگا دی۔ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو کالجوں یا اداروں کو نئی وابستگی دینے سے روک دیا گیا۔ کسی بھی کالج یا انسٹیٹیوشن کے ساتھ ساتھ پروگراموں میں الحاق دینا بند کر دیں، نظرثانی شدہ معیار کے اجراء تک فوری طور پر نیا الحاق دینا روک دیا جائے، سوشل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے الحاق دینے سے متعلق تمام اشتہارات واپس لیے جائیں۔ ایچ ای سی کی ہدایات کی خلاف ورزی پر گرانٹ نہیں ملے گی۔
11
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو سےآسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے پہلی پوزیشن چھین لی۔بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھی ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی۔بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے، محمد رضوان چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔
12
فیصل آباد کے علاقہ سرگودھا روڈکے علاقہ اسلام نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو مارے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق واردات کر کے فرار ہوتے ڈاکو تعاقب کرنے پر بند گلی میں پھنسے اور قریبی گھر کی چھت پر چڑھ گئے، ملزمان نے گھر کی چھت سے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ سے 2مبینہ ڈاکو مارے گئے جبکہ دو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
13
میسی کا جادو اورعارف لوہار کا گیت، فیفا کے منفرد امتزاج نے دھوم مچادی۔ پاکستان کے مایہ ناز فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ تینوں موج کراواں ‘ کی دھوم فٹبال کی دنیا میں بھی پہنچ گئی، فیفا نے میسی کی سالگرہ پر اس ہردلعزیز گیت کے ساتھ میسی کو شاندار اندازمیں مبارکباد دے دی ۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا بھی پاکستانی موسیقی کے سحر میں مبتلا ہوگئی، ایک روز قبل عارف لوہار کے ہر دل کی دھڑکن بن جانے والے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔


