1
پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے توہین مذہب اور قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا حکم،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس یم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے ٹک ٹاک بندش کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی اے سے 7 روز میں قابل اعتراض مواد ہٹانے کی رپورٹ طلب کرلی۔سماعت کے دوران بیرسٹر بابر شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک پر توہین مذہب اور قابل اعتراض مواد شئیر کیا جاتا ہے اس لیے اسکو بند کیا جائے۔ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، توہین مذہب پر مبنی مواد شئیر نہیں ہونا چاہیے۔ جسٹس شکیل احمد کے ریمارکس ،پی ٹی اے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے، نامناسب مواد کی نشاندہی کے بعد ہی اسے ٹک ٹاک سے ڈیلیٹ کر پارتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔
2
حنیف عباسی نے امریکی ایوان نمائندگان سے منظور قرارداد کو فوج کیخلاف پراپیگنڈا قرار دے دیا۔ یہ قرارداد پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا اور صہیونی سازش ہے جسے مکمل نہیں ہونے دیں گے۔قرارداد کے لیے کانگریس میں لابنگ کرنے کے لیے عمران خان کے کزن جاوید برکی، شہباز گل اور ڈاکٹر محمد آصف نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہم کراچی کے ساتھ ظلم کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی برسوں سےکراچی کے مسائل کے حل میں کردار ادا کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی میں میگا پراجیکٹس کا سلسلہ شروع کیا اور گزشتہ مالی سال کراچی میں 11 اسکیموں پر ساڑھے 17 ارب روپےخرچ کیے۔ بختیاری اسپورٹس سینٹر میں فٹبال اورکرکٹ اسٹیڈیم بن رہے ہیں جبکہ کورنگی کاز وے کے برج کا کام بھی اس سال مکمل ہو جائےگا۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
4
امیر جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کے اعلان کو مسترد کردیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، گزشتہ 23 برسوں میں جتنے آپریشن ہوئے ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔ ملک کو امریکا کی نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، اس جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، مغربی سرحد غیرمحفوظ ہوئی، قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پاکستان بیرونی ایجنسیوں کا اکھاڑا بن گیا، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، حکومت کو اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے۔
5
کراچی میں زیر زمین پانی کے استعمال کی مانیٹرنگ کیلئے میٹرز لگانے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی طرح پانی کے لیے بھی میٹر لگیں گے، زمین سے پانی نکالنے، استعمال اور فروخت کو شہری حکومت مانیٹر کرے گی جب کہ اس کا اطلاق کراچی ڈویژن اور اس کے اطراف کے علاقوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کارپوریشنز، تجارتی استعمال، بوٹلنگ، پیکجنگ، تعلیمی ادارے، ہوٹل، ریسٹورینٹس، مینوفیکچرنگ، پروسسینگ، سوسائٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز پر بھی ہوگا، اس کے علاوہ رہائشی کمپلیکس، اپارٹمنٹس، فلیٹس، ہائی رائز بلڈنگس پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف انفرادی رہائشی مکانات پر زیر زمین پانی کا استعمال مفت ہوگا، صنعتی علاقوں میں پانی کی چوری روکنےکے لیے ڈیجیٹل میٹرز لگانےکاعمل یکم اگست سے شروع ہوگا۔
6
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے۔900 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 293 ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہوکر 2 ہزار 313 ڈالر فی اونس ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
7
امریکی صدراتی مباحثہ: بوقت ضرورت مائیک بند رکھنے سمیت نئے ضوابط پر اتفاق،نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے درمیان صدراتی مباحثہ نئے قواعد و ضوابط کے تحت کل ہو رہا ہے۔ دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کی ٹیموں نے نئے قواعد پر اتفاق کیا ہے جس میں اس بار بوقت ضرورت مائیک کا بند کرنا بھی شامل ہے۔
8
پاکستان میں قازقستان کے سفیریارجان کستافن نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی شرکت کی توقع ہے اور ہمیں دونوں اطراف سے سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں معاونت پرخوشی ہوگی کیونکہ مذاکرات کے بغیر ہم خطے کو مستحکم نہیں کرسکتے۔
9
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 46 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے طے،اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 275 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 710 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 679 رہی۔ شیئرز بازارمیں 46 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جن کی مالیت 19 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 297 ارب روپے ہے۔


