1
عمران کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر معاملات طے کریں: وزیر اعظم کی پیشکش، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں !چارٹر آف اکانومی پر اتفاق کرتے ہیں۔ میں نے اپنی پہلی تقریرمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ، پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال،کہاہ آئیں، چارٹر آف ڈیمو کریسی پر اتفاق کریں ، میری بات کو حقارت سے نظر انداز کیا گیا، میری بات پر ایسے نعرے بلند کیے گئے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔
2
پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش عمران خان کی رہائی سے مشروط کر دی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش بارے کہا کہ بات تب ہوگی جب بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے، بات تب ہوگی جب ہمارے قیدی باہر آئیں گے۔ میں فارم سینتالیس کے وزیراعظم کو کچھ کہنا چاہتا ہوں، جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایسی گفتگو نہ کریں ماحول بہتر ہو رہا تھا، جس پر عمر ایوب نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی مجھے جواب دینے کا حق ہے، یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا۔ شہباز شریف نے والدہ محترمہ کے جنازے کا ذکر کیا، ہم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوئے لیکن میں اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا۔
3
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے۔ ہمارے لیڈر کا مشن ہے کہ ہم ان کو چین سے نہیں جینے دیں گے، پارلیمنٹ سے پہلے بھی قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو ،کہاہم کسی آپریشن کی نہ حمایت کریں گے اور نہ ہی اسے کرنے دیں گے، اس معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کروں گا ، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔ حکومت نے قبائلی عوام کے لیے جو اعلان کیا ہے اس میں سے بجلی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔رہنما تحریک انصاف کا وفافی حکومت سے مطالبہ
4
پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی پنجاب کے آئندہ مالی سال کی بجٹ منظور ی کا عمل مکمل کرلیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب فنانس بل ایوان میں پیش کردیا، پنجاب فنانس بل ایوان نے پاس کرلیا، پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 25-2024 کا 5446 ارب روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ندیم قریشی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 200 یونٹ بل استعمال کرتا ہے تو وہ بل 3000 روپے دیتا ہے، 201 یونٹ استعمال کرنے پر بل 8500 روپے ہو جاتا ہے۔
5
متحدہ کا ریٹیلرز پر سیلز ٹیکس کم کرنے، کراچی پیکیج بڑھانے کا مطالبہ،ایم کے ایم کے رہنماؤں نے کراچی پیکج اور کے فور منصوبوں کے لیے فنڈز بڑھانے کابھی مطالبہ کیا،وزیراعظم نے دونوں منصوبوں کے لیے فنڈز بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی،شہباز شریف نے سکھر حیدر آباد، نوابشاہ کے لیے بھی وفاقی منصوبوں کے فنڈز بڑھانے کا متحدہ کا مطالبہ تسلیم کرلیا، ایم کیو ایم کے وفد میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن ودیگر شامل تھے۔ملاقات کے بعد مرکزی رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کی میڈیا سے گفتگو
6
تحریک انصاف کا 6 جولائی کو ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان،تحریک انصاف کے جلسے سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین جلسے کے مقام پر اتفاق ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کی مشروط این او سی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لئے ڈی چوک،پریڈ گراؤنڈ سمیت چار مقامات تجویز کئے گئے تھے۔
7
امریکی کانگریس کا پاکستان کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ،امریکی کانگریس نے قرارداد 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، انٹرنیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات میں تعطل قابل مذمت ہے۔قرار داد کے متن کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
8
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔