1
انسانی اسمگلنگ کا کیس، گواہوں کے صارم برنی پر سنگین نوعیت کے الزامات,صارم برنی کیس میں گواہوں کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیانات کی کاپی حاصل کر لی ہے۔خاتون افشین نے عدالت میں ریکارڈ کرایا جس میں ان کا کہنا تھا میں نے اپنی بچی ایک لیڈی ڈاکٹر کو دی تھی جس نے بچی ایک اور خاتون کو دیدی، اس خاتون نے بچی صارم برنی کو دیدی۔افشین کا اپنے بیان میں کہنا تھا لیڈی ڈاکٹر کی نرس مجھے صارم برنی کے پاس لےگئی تھی، میں نے صارم برنی کے آگے ہاتھ جوڑے کہ غلطی ہو گئی میری بچی مجھے واپس دے دیں، صارم برنی نے کہا بچی نہ آپ کو دیں گے نہ اس خاتون کو دیں گے۔خاتون بشریٰ نے عدالت کو بتایا کہ ٹی وی پروگرام کے بعد ہم ٹرسٹ سے بچی لےکر چلے گئے، ایک ہفتے بعد ٹرسٹ والوں نے واپس بلایا، ٹرسٹ والوں نے کہا بچی نہ آپ کو ملے گی نہ اس کی ماں کو صارم برنی ٹرسٹ میں جمع ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا ایف آئی اے نے ہمیں جو اقرار نامہ دکھایا اس میں لکھا ہے بچی ہماری ہے لیکن ہم پال نہیں سکتے، وہ حلف نامہ ہم نے سائن ہی نہیں کیا، بعد میں ہمیں ایف آئی اے نے بلایا تو پتہ چلا بچی امریکا میں کسی فیملی کو دے دی گئی ہے۔
2
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دے دی۔کشمیرکے بعد خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے حالات خراب ہورہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد منظور کی، یہ فارم 47 کےممبرنہیں، چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کرکےگئے قوم اس پر بھی سوچے۔اگلے مہینےکے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے، حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے آئی ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
3
چین کا داسو واقعے کی تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار,وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین تعلقات اور سکیورٹی امور پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے داخلہ کی ملاقات میں ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کی گیا کہ چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ اور صلاحیت بڑھانےمیں تعاون کرےگا۔
4
جنوبی افریقا افغانستان کو 9 وکٹوں سے ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا. سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جیت کیلئے صرف 57 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں افغانستان کی پوری ٹیم محض 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، کوئی بیٹر جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔
5
سوئی کے قریب 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاورز گرگئے. 132 کے وی سوئی، ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سےگرے۔کیسکو حکام کا کہنا ہےکہ بجلی کے 4 ٹاورز گرنے کے بعد ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ان کے اسٹاف کی جانب سے سامان منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے
6
آئی ایم ایف کا اسٹیشنری سمیت بیشتر آئٹمز پر سبسڈی دینے سے انکار, تاحال صرف ٹیکسٹ بکس پر جی ایس ٹی کے خاتمے اور پروفیسرز و ریسرچرز کے ریبیٹ کی بحالی اور سیمنٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی واپسی اور دیگر تکنیکی تبدیلیوں پر اتفاق کیا ہے تاہم اسٹیشنری کے دیگر آئٹمز پنسلوں، شاپنرز اور دیگر اسٹیشنری پر 18 فیصد ٹیکس لگے گا۔حکومت برآمد کنندگان کو بھی خوش نہیں کر پائے گی، فاٹا اور پاٹا میں 6 فیصد ٹیکس ختم کرنیکی تجویز کی بھی آئی ایم ایف نے مخالفت کی ہے۔سیمنٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے متبادل آپشنز کے طور پر حکومت نے بیرون ملک جانے کےلیے ہوائی جہازوں کے ٹکٹس پر ایف ای ڈی بڑھانے حتیٰ کہ اس کی شرح دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
7
سندھ: غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم,صوبے میں غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا، فیصلے کے تحت تمام ڈپٹی کمشنروں کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔مراسلے میں صوبے کے ڈپٹی کمشنروں کو حکم دیا گیا ہے کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز دکانیں شہروں سے باہر منتقل کی جائیں، دکانوں کی انسپکشن کرکے ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔
8
نیو کراچی میں 3 سال کی بچی پُراسرار طور پر انتقال کرگئی، والد کا بیوی پر قتل کا الزام,کنول نامی خاتون اپنی 3 سال کی بیٹی آمنہ کے ساتھ نیو کراچی یوپی موڑ پر واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال آئی جہاں ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔اس کے بعد خاتون بچی کی لاش لے کر ایدھی ہوم سہراب گوٹھ پہنچی، ایک اجنبی سے فون لے کر بچی کے باپ کو کال کی اور بتایا کہ بچی مرگئی ہے تم ایدھی ہوم آجاؤ، اس کے بعد وہ خاتون کوئی بہانہ بناکر لاش اجنبی شخص کے پاس چھوڑ کر فرار ہوجاتی ہے۔
9
گوجرانوالہ: دوسری شادی کے خواہشمند شخص نے بیوی اور سالے کو قتل کردیا. قتل کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں پیش آیا جہاں ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات پر اس کا بیوی اور سسرال والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کی خواہش پوری کرنے کیلئے ملزم نے بیوی اور سالے کوقتل کردیا، ملزم نے بیوی کو قتل کرنےکے بعد سسرال جاکرفائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے ساس، سالی او ر7 سال کی بچی بھی زخمی ہوئی جب کہ فائرنگ سے خاتون اور اس کا بھائی دم توڑ گئے۔
10
جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کا خطرہ,مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ رواں سال مون سون کے دوران زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت رہے گی۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس
11
لبنان سے اظہار یکجہتی کے بیان پر اسرائیل نے طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دے دیا.ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ غزہ کو جلانے والے اسرائیل کی نظریں اب لبنان پر ہیں، اسرائیل کا حزب اللہ سے تنازع بڑھانا بڑی تباہی کا سبب بنے گا۔اس کے بعد اب اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دیا گیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر ترک وزارت خارجہ نے مذمت کا اظہار کیا ہے ۔
12
بولیویا میں بغاوت کی کوشش، فوج صدارتی محل اور اہم مقامات میں گھسنے کے بعد واپس روانہ, بولیوین صدر کی جانب سے عوام سے ممکنہ فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کیلئے گھروں سے نکلنے اور عالمی حمایت کی اپیل کے بعد فوج صدارتی محل سمیت دیگر سرکاری عمارتوں اور دارالحکومت کے سینٹرل اسکوائر سے واپس روانہ ہونا شروع ہو گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق فوجی حملے کے بعد بولیویا کے صدر لوئس آرس نے فوجی اہلکاروں کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر غیر متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر لوئس آرس نے اپنے ویڈیو بیان میں فوجی افسران کو حکم دیا کہ اگر وہ ملٹری کمانڈ کی لائن کا احترام کرتے ہیں تو تمام فورسز کو واپس بلا لیں۔رپورٹس کے مطابق بولیویا کے صدر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بظاہر ہونے والی کسی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔