1
عدت نکاح کیس: عمران خان اوربشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد، سزا برقرار،سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ کیس کی مرکزی اپیلیں تاحال زیر سماعت ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر عدالت نے 25 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کر دیں، ایڈیشنل سیشن جج نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی دونوں اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں، مجرمان دفعہ 426 کے تحت قابلِ ضمانت جرم میں ضمانت کے دعویدار نہیں ہوسکتے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت خاتون مجرم بھی ضمانت کی دعویدار نہیں ہوسکتی۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے 29 مئی کو محفوظ شدہ فیصلہ سنانے سے معذرت کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو دس دنوں میں سزا معطلی جبکہ ایک ماہ میں مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔اب اس کیس کی مرکزی اپیلوں پر 2 جولائی کو سماعت ہوگی۔
2
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر کے اہم پارٹی کو الیکشن سے نکال دیا، اب انتخابی نشان کا فیصلہ دینے والا بنچ آپ کو خود بتا رہا ہے آپ کی تشریح غلط تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فُل کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر روسٹرم پر آئے اور دلائل کا آغاز کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی لسٹ طلب کی تھی وہ نہیں ملی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سارا ریکارڈ جمع کرا دیا ہے، کیس سے متعلق حتمی پیپر بک جمع کرا دی ہے، الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ 81 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مجھے مہیا کریں، میں تحریک انصاف کے فارم 66 بھی عدالت کو مہیا کردوں گا۔اسی دوران وکیل سکندر بشیر پانی پینے روکے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فل کورٹ کے سامنے دلائل دینے والے وکلا کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سکندر بشیر سے مکالمہ کیا کہ فل کورٹ میں مختلف خیالات سامنے آتے ہیں۔بعد ازاں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ دیگر فریقین کے وکلا کو بھی ایسے ہی ٹریٹ کیا گیا جیسے آپ کو کیا گیا ہے۔اسی دوران چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ آپ کو کتنا وقت لگے گا؟ ایک دو منٹ؟ وکیل نے جواب دیا کہ مجھے دلائل دینے میں کافی وقت لگے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تو کوشش کر رہے کہ جلد ختم کریں، پیر کا دن رکھ لیں؟ ساڑھے گیارہ بجے؟ تحریک انصاف کی لسٹ آج مہیا کر دیں، وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی لسٹ دے دوں گا۔
3
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کی تحقیقات کے متعلق امریکہ کے مطالبے پر قرار داد لارہے ہیں، مسودہ جلد شیئر کریں گے۔ اس وقت ہاؤس بجٹ کو پاس کررہا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کا خواہاں ہے۔پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں، امریکی کانگریس کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے فوری ردعمل دیا ہے،ہمیں اپنی خودمختاری اوریک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہے، ہم نے نوٹس لیا ہے،قرارداد کا مسودہ تیار ہے،سب سے شیئرکریں گے۔دفترخارجہ نے کل امریکی قرارداد کے رد عمل میں کہا کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے لیکن قرارداد کی منظوری کا وقت اور سیاق و سباق پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پہلوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان میں عام انتخابات میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی گفتگو
4
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ صدیوں سے خواتین کا استحصال ہو رہا ہے جسے اب روکنے کا وقت آگیا۔مسائل کےحل کےلیےبات چیت کا راستہ اختیارکرنا چاہیے،رویوں کوبدلنےکی ضرورت ہے۔مسائل کےحل کےلیےصرف قانون سازی نہیں عملدرآمد بھی ضروری ہے،وقت آگیا ہےجنگی بنیادوں پرمعیشت کوبہترکرنا ہوگا، معاشرے کی بہتری کےلیےمنفی رویوں کوبدلنےکی ضرورت ہے۔ ہم اپنی لڑائیوں میں مصروف ہے، ہماری عدالتوں کوسیاسی مقدمات سےفرصت نہیں ہے، عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرِالتوا ہیں، قوانین بہت سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے بنائے جانے ضروری ہیں، قوانین بنانا اور ان پر عملدرآمد کرانا دو الگ الگ معاملات ہیں۔قومی کمیشن برائے وقارنسواں کانفرنس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا خطاب
5
پاکستان کا افغانستان پر ہونیوالے دوحہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ،ق پاکستان رواں ہفتے قطر میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، احمد نسیم وڑائچ وزارتِ خارجہ میں اسسٹنٹ سکریٹری برائے مغربی ایشیاء ہیں۔آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں دوحہ جائے گا۔اقوامِ متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون سے ہوں گے۔رواں برس تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی، افغان طالبان عبوری حکومت نے دوسرے دوحہ مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا۔پہلی مرتبہ دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے۔
6
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف بھیجا گیا، ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیا۔تحریک انصاف نے پاکستان کو کمزور کیا، حکومت دن رات محنت کر کے مہنگائی کی شرح میں کمی لانے میں کامیاب ہوئی، ان کی سوچ پاکستان کو توڑنے، آگ لگانے اور بند کرنے کی ہے۔ عدت فیصلے کے بعد ان کی پاکستان کو آگ لگانے کی سوچ ہے، ضمنی الیکشن میں عوام نے ملک میں آگ لگانے والوں کو مسترد کر دیا تھا، یہ جو مرضی کر لیں ملک بہتری کی طرف جائے گا یہ سوشل میڈیا میں حکومت چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں ہوں تو پاکستان ہے، آج ملک بحران میں ہے اس کے ذمہ داربانی پی ٹی آئی ہیں۔
7
خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو صوبہ میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری کو سرکاری بھرتیوں سے پابندی ختم کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
8
خیبرپختونخواحکومت کا 9 مئی واقعات سمیت دیگرپرجوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ،ہ آج کابینہ اجلاس میں سمری پیش اور منظور کرائی جائے گی ، 9 مئی واقعات سے رجیم کی تبدیلی تک کی سمری تیار کر لی گئی، سمری پر کابینہ سے منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے گی۔سمری میں 9 مئی واقعات سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے ، نگران حکومت کا 90 دن سے زائد حکومت قائم رہنا اور پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھننا بھی سمری میں شامل ہے۔ فارم 45 اور 47 کا ایشو بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔
9
لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پرویز الٰہی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار چودھری سالک حسین سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کامیابی کا غلط نوٹیفکیشن جاری کیا، فارم 45 کے تحت کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں چودھری سالک حسین کو کامیاب قرار دیا۔درخواست گزار کا موقف ، ٹریبونل الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے چوہدری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنچ کر رکھا ہے۔درخواست میں استدعا
10
پنجاب حکومت کا پتنگ بازی کی ممانعت کے آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ،محکمہ قانون پنجاب نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون کی مشاورت سے مسودہ وزیراعلیٰ آفس کو بھجوا دیا۔ترمیمی آرڈیننس میں پتنگ سازوں کیلئے 6 ماہ سے 3سال تک قید اور پانچ لاکھ روپےتک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، آرڈیننس میں بچوں کے لیے جرمانہ ہوگا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ آرڈیننس میں ترامیم کا مقصد سزا کے حقیقی مستحقین کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ
11
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب،اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، شیریں مزاری اپنے وکیل احسن پیرزادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے کل صبح ساڑھے 9 بجے تک وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ہ 4 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل یکم دسمبر 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نکالنے کا حکم دیا تھا۔
12
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے اور بچت سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹھیکوں کے رولز میں ترامیم کر دیں۔پنجاب حکومت نے ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5 ترامیم کی منظوری دیدی۔سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کیلئے بات چیت بھی کی جاسکے گی، یہ فیصلہ پنجاب کے 600 ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹس کے ٹھیکے دینے سے قبل کیا گیا۔میگا پراجیکٹس کے ٹھیکوں سے متعلق سب سے کم بڈ دینے والوں سے بات چیت کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تین رکنی کمیٹی میں متعلقہ محکمے کا سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ پنجاب، سیکرٹری قانون پنجاب بھی شامل ہوں گے۔
13
ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش ٹیم آگست کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے مشاورت جاری ہے، پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈز کے درمیان دورے کوحتمی شکل دی جاری ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے۔ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے، پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے شروع کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔
14
تاجکستان کی سومون ایئرلائنز کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ومون ایئر کی پہلی فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بجکر 45 منٹ پراسلام آباد پہنچی، افتتاحی فلائیٹ پرچودہ 14 مسافر سوار تھے۔سول ایوی ایشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا، تقریب میں کیک کٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب میں گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کےسفیریوسف شریفزودا سمیت ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں موجود تھے۔
15
عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کا تیل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر حتمی ورکنگ اوگرا 30 جون کو پٹرولیم ڈویژن بھیجے گی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
16
لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں 150 روپے تک اضافہ،لاہور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1650 سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگئی جبکہ راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 سے بڑھ کر 1850 روپے کا ہوگیا۔ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا، گندم کی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 2950 روپے فی من ہوگئی۔ چند روز میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا
17
یاسرپیرزادہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی تعینات،یاسر پیرزادہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کمشنر کے طور پر کام کر رہے تھے ، ان کی ٹرانسفر منسٹری آف آئی پی سی کے ماتحت سپورٹس بورڈ میں کردی گئی۔یاسر پیرزادہ کی تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔


