1
مراد علی شاہ کا ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان،سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے۔ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کے لیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنوری سے اب تک ان کے لواحقین کو 10لاکھ روپے دیں گے۔ مراد علی شاہ کا ایوان میں خطاب
2
پی ٹی آئی کا عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان، عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی گفتگو، کہا تحریک انصاف کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ مظاہرے کریں گے۔
3
ترجمان ق لیگ کا چوہدری خاندان کے تعلقات بحال ہونیکا دعویٰ، پرویز الٰہی کی اہلیہ کی تردید، چوہدری شجاعت حسین سے چوہدری پرویز الٰہی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، چوہدری برادران کے درمیان ملاقات دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں لیکن سیاست اپنی اپنی ہو گی۔ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک،چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں ہے، پرویز الٰہی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف فراہم کیا۔ کسی قسم کی خاندانی صلح نہیں ہوئی، پرویز الٰہی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے تک کوئی بات نہیں ہو گی۔
4
لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا عندیہ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل سمیت متعلقہ حکام پیش ہوئے۔ عدالت نے بازیابی سے متعلق پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ کو بھی طلب کیا جائے گا۔
5
نیدرلینڈز کے وزیراعظم نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب،نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ یکم اکتوبر کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔رومانیہ کے صدر Klaus Iohannis نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مقابلے سے دستبردار ہو رہے ہیں جس کے بعد اب مارک روٹ بلامقابلہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے۔مارک روٹ 2010 سے نیدرلینڈز کے وزیراعظم ہیں مگر وہ جلد یہ عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔
6
وہاب ریاض کا الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ،وہاب ریاض نے صحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں صحافی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کادعویٰ کیا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن کے مطابق الزامات لگانے پر صحافی کو 14 دن کے اندر معافی مانگنے کو کہا گیا ہے جب کہ معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کاروائی کا آغاز کیاجائےگا۔الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدارکرنے کی کوشش کی گئی۔ نوٹس کا متن ،اس سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک ارب روپے ہرجانے کادعوی دائر کررکھا ہے۔
7
پاکستان کا قطر میں افغانستان پر مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ دوحا مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری مغربی ایشیاء ہیں، آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں دوحا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے دو روزہ دوحا مذاکرات 30 جون سے ہوں گے، رواں برس تیسرے دوحا مذاکرات میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔
8
فرض شناسی کی مثال، ریلوے پولیس نے شہری کا 8 لاکھ روپے سے بھرا بیگ واپس لوٹا دیا۔ اے ایس آئی مقصود اور دیگر اہلکاروں کو بیگ فیصل آباد اسٹیشن کے مسافرخانے سے ملا جسے چیک کیا گیا تو اس میں قیمتی سامان اور 8 لاکھ روپے موجود تھے۔ ریلوے پولیس اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے اصل مالک کو تلاش کرکے بیگ اس کے حوالے کر دیا۔
9
پاکستان کا امریکی قرارداد پر نوٹس، قومی اسمبلی میں جوابی قرارداد لانے کا اعلان، امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد ضرر لائیں گے، ہم نے نوٹس لیا ہے اور قرارداد کا مسودہ تیار ہے جو سب سے شیئر کرینگے۔امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا ہے، امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں، پاکستان 182 ووٹ حاصل کرکے سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہوا، ہم نے ماضی میں اپنے تعلقات دوسرے ملکوں سے خود خراب کیے، خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے۔
10
قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک،محمد وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں۔تصاویر میں وسیم کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے بظاہر خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ایک اور تصویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔
11
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 11 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 252 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100انڈیکس 684 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 978 پوائنٹس رہی۔آج بازار میں 28 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب 6 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 333 ارب روپے ہے۔