1
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، سپیکر کا ایتھکس کمیٹی بنانے کا اعلان,جمہوریت کی روایات کی پاسداری بہت ضروری ہے، پارلیمان کی توقیر واحترام سب پر لازم ہے، ہمیں ایک ضابطہ اخلاق بنا لینا چاہیے، مقدس ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ اس کی تنزلی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کی جا رہی ہے، پہلے اس ایوان میں نعرے بازی کی جاتی تھی لیکن اب ماں بہن کی گالیاں دی جاتی ہیں جو قابل قبول نہیں،ایوان کو چلانا میری ذمہ داری ہے، کسی صورت ماحول خراب نہیں ہونے دوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو, اسمبلی میں بیہودہ نعروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایک عرصے کے بعد ہمیں ٹیکس فری بجٹ دیکھنے کو ملا، اپوزیشن کی حرکتوں کو بہت برداشت کیا، ارکان اخلاقی سطح سے گر جائیں گے تو مجھے اپنا اختیار استعمال کرنا پڑے گا۔
2
جسٹس شاہد کریم کا بڑا فیصلہ، عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5 نکاتی ایس او پیز جاری,جسٹس شاہد کریم نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کردیا اور حنا حفیظ اللہ کوعدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس حساس اداروں کو ہدایت جاری کرے کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے کسی بھی جج یا ان کے عملے کو اپروچ نہ کریں، آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی ہدایات جاری کریں۔جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ اے ٹی سی جج سرگودھا کے معاملے پر عدالتی عملہ تفتیش میں مکمل تعاون کرے، عدالتی عملے سے تفتیش کی ویڈیو ریکارڈ کرکے تفتیشی ہائیکورٹ کو فراہم کرے اور عمل درآمد رپورٹ 8 جولائی تک عدالت میں جمع کروائی جائے۔
3
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیول اکیڈمی معیاری تربیت فراہم کر رہی ہے۔کیڈٹس جدید ٹرینڈز سے خود کو آراستہ کریں، امید ہے دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے۔
4
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں۔حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، جو آج مقدمات کا سامنا کر رہے یہی اصل پی ٹی آئی والے ہیں۔ خواجہ آصف نے غیر مناسب بیان دیا، آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا، اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔یہ اپنی مرضی کی ترامیم لا رہے ہیں، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستان عوام پر حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔کل کا بجٹ فارم 47 کی حکومت نے پاس کرایا یہ اکنامک ہٹ مین کا بجٹ ہے یہ پاکستانی عوام کے خلاف حملہ ہے۔ فارم 47 کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، گورنمنٹ کے ایک شخص نے میری بات کی تردید نہیں کی، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی حکومت کہہ رہی ہے گندم ایکسپورٹ کریں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو,پورے پنجاب کی عدالتوں میں گھومنا پڑتا ہے، میں پارلیمان کے کام میں بہت زیادہ مصروف ہوں محسوس کیا کہ اپنے کام کے ساتھ پورا وقت نہیں دے رہا اس لئے عہدے سے استعفیٰ دیا، عدت کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
6
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کر دیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی۔
7
جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس آج ہوگا.اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں پر بھی غور وخوض ہوگا۔مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا، عوامی اسمبلی کی تحریک اور بلوچستان و کے پی میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
8
لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا.لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعے کی انکوائری کے لیے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ، قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور حکم دیا کہ ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ کیاجائے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔
9
خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی درخواست ضمانت منظور,انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم پر دفعہ 324 اور دہشتگردی دفعات لگا دیں حالانکہ کوئی شواہد نہیں، واقعے کی ویڈیو دیکھ لیں کچھ ثابت نہیں ہوتا، جیسے گالی پر کوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑ پر بھی کوئی سیکشن نہیں بنتا، ایک تھپڑ مارنے پر 8 دن سے بندہ جیل میں ہے۔بعدازاں جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گرفتار پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی۔
10
اٹک کے قریب ہکلا انٹر چینج ڈی آئی خان موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے دوران 3 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں ریسکیو اہلکار عمران بھی شامل ہے۔
11
کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کیلئے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان,ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے، عابد مجید جنوبی اضلاع کےتمام محکموں کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹریٹ کے قیام پر کام کریں گے۔رول آف بزنس میں ترامیم، مالی وانتظامی، منصوبہ بندی، سروس ڈیلیوری کی تجاویز تیار کی جائینگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ براہ راست وزیراعلیٰ کو جواب دے ہوگا اور اس حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔
12
ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھرغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ,نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔غزہ میں بچے خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں ، مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر تباہ کن اثر ڈالتا ہے، ہمیں تشدد ختم کرنے کیلئے فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے۔
13
جلاؤ گھیراؤ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع,لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پر سماعت کی، ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چودھری اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کی ہے۔
14
سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ،31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم,انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، عدالت نے 31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سات ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چھ ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔
15
لاہورہائیکورٹ کی شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت,جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم آئندہ سماعت پر بازیابی سے متعلق عدالت میں رپورٹ کریں۔عدالت نے موبائل فون کمپنیوں کو تین دن میں جیو فینسنگ کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کردی، تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکلا کا تین رکنی وفد ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے جا کر ملے۔عدالتی حکم کے مطابق وکلا تمام فون کالز سمیت دیگر ضروری ڈیٹا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فراہم کریں۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے مغوی کی بازیابی سے متعلق پولیس کی ناکامی قرار دیا ، عدالت نے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔
16
محرم الحرام : محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں.محرم الحرام کے دوران پنجاب میں 37376 مجالس ہونگی اور اس سب کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ، صوبہ بھر میں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالے جائیں گے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر 1200 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ، محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی جبکہ صوبے میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا، فوج اور رینجرز بھی تعینات ہونگے۔تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔
17
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل معرکہ آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا، جیتنے والی ٹیم مختصر فارمیٹ کے چیمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایونٹ کا فائنل آج بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہو گا، آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی 2ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
18
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے آفیشلز کا اعلان,ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بارباڈوس میں ہوگا۔فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے جبکہ رچی رچرڈسن آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے، روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
19
اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر حملوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سفاک فوج نے شجاعیہ میں فضائی حملوں کے بعد زمینی آپریشن شروع کردیا جس کے باعث 60 ہزار فلسطینی انخلا پر مجبور ہوگئے۔اسی طرح المواسی کیمپ سے بھی 5 ہزار فلسطینی محفوظ علاقوں کی جانب انخلا کرچکے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 86 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
20
بدترین سنگدلی کا واقعہ لطیف آباد یونٹ نمبر 5 میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے اپنے چاچا کی بیٹی اور چاچی کو انکے احاطے کی اندر دیوار بنا کر قید کردیا تھا، پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد احاطے میں دیوار بنا کر قید کی گئی ماں اور بیٹی کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کو قید کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ماں اور بیٹی گزشتہ ایک روز سے قید تھیں۔
21
منڈی احمدآباد میں معمولی تنازع پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں کندا میں پیش آیا جہاں معمولی تنازع پر غلام احمد نے ثناء اللہ کو فائرنگ کرکےقتل کر دیا۔مقتول کے لواحقین نے قاتل کو پکڑ لیا اور گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
22
کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی.سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق گیس کی ترسیل صبح 9 سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔مرمتی کام کے باعث کوئٹہ شہر کے علاقے ایئرپورٹ روڈ، کچ ناصران، چشمہ، نواں کلی، عالمو چوک، شہباز ٹاؤن، اے ون سٹی، بروری روڈ اور ان سے ملحقہ علاقے آج گیس سے محروم رہیں گے۔پشین، کچلاک، یارو اور زیارت میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
23
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ,ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 929 میگاواٹ ہے اس طرح بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔پن بجلی ذرائع سے 6ہزار900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 700 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار988 میگاواٹ ہے۔اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور سولر پاور پلانٹس سے199،بگاس سے 142اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔