1
فواد کی پی ٹی آئی میں واپسی کی کوششیں، حامد خان کی شدید مخالفت,ا پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے ایک اور پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، فواد چوہدری اور عمران اسماعیل اس میں شامل ہو گئے تھے، فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔حامد خان نے فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
2
سرکردہ مذہبی عالم کی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات طے کرانے کوشش, یہ کوشش 8 فروری کے انتخابات سے پہلے کی گئی تھی لیکن یہ ناکام رہی۔ ذرائع نے عالم کا نام ظاہر نہیں کیا۔اپریل 2022 میں حکومت سے نکال باہر کیے جانے کے بعد فوج، اس کے اعلیٰ کمانڈروں اور حتیٰ کہ موجودہ اور سابقہ آرمی چیف کیخلاف عمران خان جو الزامات عائد کر رہے ہیں ان کے تناظر میں اب جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کیلئے ساکھ کے بحران کا ایک سنگین چیلنج درپیش ہے۔اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ عمران خان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت لوگوں پر بغیر ثبوت سنگین نوعیت کے الزامات عائد نہیں کریں گے۔
3
کراچی میں ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کا انکشاف، محققین کے مطابق 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے، زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی، یہ وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔
4
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سائفر کا الزام امریکا پر عائد کردیا. عمر ایوب کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج کر رہے ہیں، مصروفیات کے باعث جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، محسن نقوی نے ساڑھے 400 ارب کی گندم درآمد کرائی، حکومت اب کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔
5
پی ٹی آئی اتحاد نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر حملے کی بھی مخالفت کردی.افغانستان سے دہشتگردی ہوئی تو جواب دیں گے، عوام اور ملک کی حفاظت کے لیے ہمیں حق ہے کہ اس کا جواب دیں۔اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کسی اور ملک کے اندر مداخلت نہ کی جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال , عمر ایوب نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا افغانستان کے اندر حملہ کریں گے، مزید جنگ اور خرابی کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے، افغانستان کے اندر حملے کا مطلب پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔
6
کراچی: چور ڈرائیونگ لائسنس برانچ سےکمپیوٹر، ہارڈ ڈسکیں اور سرور لے اڑے. ڈیٹا کیبل اور برانچ کا کمپیوٹر سرور چرا کر فرار ہوگئے۔چوری کی واردات میں ملزمان 6 کمپیوٹر، سی اینڈ سی کی 12 ہارڈ ڈرائیو ساتھ لے گئے جبکہ ملزمان نے برانچ کے سرور روم کو بھی نقصان پہنچایا ۔ چوری کا واقعہ کلفٹن کی لائسنس برانچ میں پیش آیا جہاں ڈی آئی جی اور ڈی ایس پی کے دفاتر بھی موجود ہیں جبکہ سکیورٹی کیلئے شفٹوں میں گارڈز تعینات ہیں۔
7
قیادت کے تحفظات کے باوجود بائیڈن کا صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار,امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر بائیڈن کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے اعلیٰ ڈیموکریٹ قیادت اُنہیں بطور صدارتی اُمیدوار تبدیل کرنے کی بات کرنے لگی ہے۔مباحثے کےبعد ڈیموکریٹ گروپ میں ہلچل مچی ہوئی تھی تاہم جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ ان کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے، تاہم بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہی امیدوار رہیں گے۔
8
سندھ حکومت کی رات 10 سے صبح 6 تک لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت,صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای او کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ حالیہ شدید موسم گرما کے دوران رات 10بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔ تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو دینے کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
9
سندھ میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی.نوٹیفکیشن کے مطابق محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10محرم تک رہےگا جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔
10
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے یکم جولائی 2024 سے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی منظوری دی ہے، مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ای سی سی نے یونیورسل سروس فنڈ کو 11 ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز واپس کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ وزارت ریلوے کے زیر التوا واجبات کیلئے بھی 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
11
وزارت خزانہ نے یکم جولائی2024سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔


