1
علی گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری,بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس دیئے کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہو گی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہو سکتا، حاضری پوری نا ہونا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے۔پی ٹی آئی وکلا نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے، جس پر جج نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہو گی۔فاضل جج کا کہنا تھا اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے، عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا تماشا بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں آتے، 8 جولائی کو کوئی بیمار ہو، بخار ہے، کچھ بھی ہو نہ آیا اسےاشتہاری قرار دیں گے، 8 جولائی کے بعد کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا۔
2
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات 2029 میں ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں، مولانا کو چاہیے کہ حکومت کے بہتر معاشی اقدامات کو سراہیں جن کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، تجارتی خسارہ کم اور روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، یہ وقت بیان بازی کا نہیں ہے، سیاست پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔
3
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔کہا کہ تمام لیڈربھی پارٹی سے چلے جائیں تو بھی پارٹی نہیں ٹوٹےگی، پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سینئرلوگوں کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کروں گا، عمر ایوب نے اس لیے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑا۔ جب پارٹی بڑی ہوتی ہے تو اختلافات بھی بڑے ہوتے ہیں، جمہوری پارٹی ہےجمہوریت میں ہرکسی کو بات کرنےکا حق ہے، پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جارہا ہے۔ پرانے اور نئے سیاست دانوں میں فرق ہے، نئےآنے والوں کی کمٹمنٹ بڑی مضبوط ہے، روز عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، اگرکیس چل پڑیں تو ان کے پاس کچھ نہیں، پراسیکیوشن کمزور ہے۔
4
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کردیانوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کا کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
5
کراچی: گزشتہ رات 2 سال کے مقابلے میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ,گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا جس کے باعث گزشتہ رات کو رواں ماہ کی گرم ترین رات قرار دیا گیا ہے۔ جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈہے لیکن گزشتہ رات شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
6
تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا کر نام جے یو آئی کو بھجوا دیے. پی ٹی آئی کی جانب سے جی یو آئی سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے نام شامل ہیں۔جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بیانات جے یو آئی کے ساتھ نہ چلنے کی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل ابہام کو دور کریں، ہم مشترکہ اہداف اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔
7
غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں جس سے اسٹیبلشمنٹ دور رہے: فضل الرحمان کا مطالبہ,کوئی مداخلت نہ کریں جبکہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ انتخابی نتائج کسی قیمت پر ہمیں قبول نہیں، انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔
8
ایف بی آر نے مالی سال24-2023 کے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے. مالی سال 24-2023 کے لیے محصولات کا ہدف 9 ہزار 252 ارب روپے تھا جبکہ ایف بی آر نے ہدف سے 54 ارب روپے زائد 9 ہزار 306 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 410 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کر کے 9 ہزار 252 ارب روپے کر دیا تھا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں محصولات کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔
9
راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، جیل سکیورٹی پر مامور7 اہلکار گرفتار, قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے، جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔قیدیوں کےفرار کےبعد حکومت نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو او ایس ڈی کردیا، جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئیں۔ جیل سے فرار ایک قیدی کوعدالت نے20جون کو میرپور منتقل کرنےکاحکم دیا تھا، آزاد کشمیربھرکی تمام جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
10
حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ 18 اہلکار زخمی, لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔بنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 349 جنگجوؤں سمیت 435 لبنانی مارے گئے ہیں جب کہ جھڑپوں میں 15 اسرائیلی فوجیوں سمیت 25 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری ہیں اور رات گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
11
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، 3 کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی,ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔تسمیہ رباب پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئی ہیں تاہم دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم میں شامل عائشہ ظفر، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، ام ہانی اور وحیدہ اختر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور طوبیٰ حسن کو قومی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
12
ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائدایف بی آر نے کیلشیم،کلوروفارم، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد، لیووفلکسوسین پر 31دسمبر تک 10اور یکم جنوری سے 20 فیصد ڈیوٹی عائد کردی۔ایف بی آر کی جانب سے بیج کی گریڈنگ، سارٹنگ و صاف کرنیوالی، سبزیوں کو خشک کرنیوالی مشینوں، دیگر مشینری پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ کیلشیم (کاربائیڈ) پر 10فیصد، کلوروفارم پر 10فیصد، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔تھرڈ جنریشن اینٹی بائیو ٹیک لیووفلکسوسین پر 31 دسمبر 2024 تک 10فیصد اور یکم جنوری 2025 سے 20 فیصد، کیفین اور اس کے سالٹ پر 31 دسمبر تک 10فیصد اور یکم جنوری سے 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
13
ای سی سی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی. وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی مجوزہ سمری منظور کی گئی۔ کیپٹو پاور کے سوا باقی صنعتوں کے لیے بھی گیس کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ای سی سی نے کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف2750 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی،گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔


