1
(نیپرا) کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارج یکم جولائی سےصول کیے جائیں گے جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔فکسڈچارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے، 301 ایک سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ ،401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا جب کہ 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپیہ وصول کیا جائے گا۔
2
اصلاحات منظور: اہل خانہ کو پنشن صرف 10 سال تک ملے گی.حکومت خام پنشن کا حساب ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری 24 ماہ کی تنخواہ کے 70 فیصد اوسط کی بنیاد پر لگائے گی۔یہ سمری وزارت دفاع، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو ملاحظہ اور تبصرے کے لیے بھیجی گئی۔پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کے ٹرمز آف ریفرنسز میں شامل تھا کہ حکومت پنشن کی موجودہ اسکیم پر نظر ثانی کریگی۔اسی طرح پی پی سی 2020 نے پنشن اسکیم میں ترامیم کی سفارش کی ہے کہ موجودہ پنشنرز اور ملازمین کی موجودہ پنشن کی لاگت میں مستقبل میں ہونے والے اضافے کو حکومتی پنشن کے فلسنے پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیرروکاجاسکے۔
3
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا۔ فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو لیکن کم ازکم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں، وہ پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔
4
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وفاقی بجٹ پر اعتراض داغ دیا۔بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا اور آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔میرا شہر سیالکوٹ ایکسپورٹ کامرکز ہے، ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گيا ہے اس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔
5
فنانس بل میں درآمدی اشیاء پر 5 سے لے کر 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائدچینی مینوفیکچرر کیلئے سپلائی پر 15 روپے فکسڈ ڈیوٹی اور سگریٹس میں استعمال ہونے والے فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو ، نیکوٹین پاؤچز پر 1200 روپے فی کلو اور موبل آئل پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔فائلرز کیلئے تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے پر بھی اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، 5 کروڑ مالیت رکھنے والا فائلرز تاخیر سے ریٹرن فائل کرے گا تو 6 فیصد اور 10 کروڑ تک مالیت رکھنے والے پر 7 فیصد جب کہ 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت والے فائلرز کیلئے تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے پر 8 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔ادھر زندہ فِش کی درآمد پر 10 فیصد، فریز فِش پر 35 فیصد، درآمدی دودھ اور کریم پر 25 فیصد، دہی، مکھن، نٹس پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی جب کہ درآمدی قدرتی شہد پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔6عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور اسٹاف کی کمی کا انکشاف, عباسی شہید اسپتال میں روزانہ اوسطاً 1100 مریض آتے ہیں، سیکڑوں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف 50 فیصد عملہ ہے جب کہ اسپتال میں جان بچانے والی ادویات اور دیگر دواؤں کی قلت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ادویات کیلئے صرف 8 لاکھ 98 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، اسپتال میں ریزیڈنٹ میڈیکل افسرکی 154 آسامیاں ہیں جن میں سے 65 خالی ہیں جب کہ 200 نرسز کی آسامیوں پر صرف 93 نرسز ہیں۔اسی حوالے سے ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اسپتال میں اسٹاف کی کمی اور ادویات کی قلت کئی سال سے ہے، اسپتال میں 2012 سے بھرتیاں نہیں ہوئیں جب کہ اسپتال کی ادویات کیلئے 19 کروڑ روپے سے زائد کی ضرورت ہے۔
6
جے یو آئی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا.سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔ یہ الیکشن 2018 سے کہیں زیادہ دھاندلی شدہ ہیں، الیکشن کمیشن ناکام ہوا، اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں مداخلت کی، نتائج بنائے گئے۔ این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار
7
سوات: تحصیل مٹہ میں اسکول کی چھت گرگئی، 19 بچے زخمی,سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی اسکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔
8
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ذلفی بخاری کی نامور لاء فرم کے ذریعے اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر یو این ورکنگ گروپ کی قانونی رائے سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔رپورٹ میں حکومت سے ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے اور بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
9
ملک میں مہنگائی کی شرح میں 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ اضافہ ہوا۔بین الاقوامی مالیاتی ویب سائٹ بلوم برگ کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔بلوم برگ کے مطابق جون کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی۔بلوم برگ نے اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ روز مرہ اشیاء کے کنزیومر انڈیکس میں ایک سال کے مقابلے میں 12.57 فیصد اضافہ ہوا۔