1
عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل، خود مختار ریاست کےطور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی،جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، کئی مقدمات میں انہیں ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے۔
2
مخصوص نشستوں کا کیس: موجودہ تنازع الیکشن کمیشن کی غلطیوں کی وجہ سے ہوا، عدالت کی ڈیوٹی نہیں غلطی ٹھیک کرے، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل، الیکشن کمیشن کے وکلا اور اٹارنی جنرل نے دلائل دیے۔
3
کرکٹرز کی فٹنس کا مشن، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونیوالا قومی ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گاکئی سال سے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ نہیں ہورہے تھے، اب ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے پلان منظور کرالیا۔پلان کے مطابق 2 مرحلوں میں فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 11 جولائی سے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، پہلے ڈسٹرکٹ اور پھر ریجنل سطح پر فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔
4
زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔بلجیئم میں پیدا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے والے انتم کے والدین پاکستانی ہیں۔انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے۔
5
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کہا ہےکہ انہیں ہر صورت 8 جولائی تک عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس ختم کرنا ہے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ سزا معطلی کی درخواست پرآرڈر دیکھا، میرےکچھ پوائنٹ فیصلے میں تحریر نہیں، اس پر جج نے کہا کہ آپ کے پاس آج اور کل پورا ٹائم ہے۔ سماعت کے آخر میں جج افضل مجوکا نےکہا کہ عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک یہ کیس کو ختم کرنا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔
6
اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔
7
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرسٹر گوہر کور کمیٹی کی سفارش بانی پی ٹی آئی تک پہنچائیں گے جب کہ کور کمیٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین کو بھی کور کمیٹی کی تجویز ماننے کی درخواست کریں گے، پارٹیوں میں کچھ ڈسپلن کے معاملات ضرور ہوتے ہیں۔
8
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم، نئے پیکج کا اطلاق نہ ہو سکایوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے پیکج کیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، نئے پیکج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم اوررمضان پیکج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
9
اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیااوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔