1
مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی چل سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی ملک کو چلایا جائے، ہم نے ان چیزو ں کا نام ہی کیوں سیاست رکھ دیا ہے جس سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جنگ و جدل سب کچھ کرکے آخر انسان یہاں تک پہنچا ہے۔کسی کے ساتھ ظلم ،زورزبردستی ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں سیاست ہورہی ہے، حامد میر صاحب ایک گفتگو میں بہت سارے پہلوؤں پر بات کرتے ہیں، ہمیں ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، بحیثیت قوم ہمیں اپنے رویوں پر بھی تھوڑی نظر ثانی کرنی چاہیے۔ میرا زیادہ تعلق امن وامان کی صورتحال سے رہا، پنجاب اور مرکز میں بھی بطور وزیر داخلہ بننے کا موقع ملا، ہمیں اپنے منفی رویے پراپنا احتسابی جائزہ لینا چاہیے۔مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کا تقریب سے خطاب
2
دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن ، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، سکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، سکیورٹی فورسز نے تیراہ اور لکی مروت میں دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ہ محفوظ اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں سکیورٹی فورسز کے تاریخ ساز کردار کی پوری دنیا معترف ہے، دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پاک وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
3
عمران خان ، شاہ محمود ودیگر کیخلاف توڑ پھوڑ مقدمات پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت کی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے۔سردار مصروف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے بلا ضمانتی وارنٹ جاری کر رہے ہیں ، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔
4
ساہیوال : مضر صحت دودھ پینے سے دو بچیاں جا‏ں بحق،3 افراد کی حالت غیرجاں بحق بچیوں کی شناخت دو سالہ زہرہ اور 9 ماہ کی عمارہ کے نام سے ہوئی ہے ، مضر صحت دودھ پینے سے والد شرافت علی ، والدہ آسیہ بی بی اور محمد احمد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔متاثرین کو تشویشناک حالت میں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا ، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ فیملی نے مضر صحت دودھ یا مشروب پیا،اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے ۔
5
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان نے ٹی 20 فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈ کپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔یاد رہے کہ پاکستان رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز پر غلط بیانی پھیلائی جارہی تھی کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو کوالیفائرز میچز کھیلنے پڑیں گے۔
6
صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کافیصلہ خطرناک مثال قرار دیدیاق امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔آج کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر جو کچھ کر سکتا ہے اس کی کوئی حد نہیں، یہ بنیادی طور پر ایک نیا اُصول اور ایک خطرناک مثال ہے۔
7
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انقلاب سے آئی ٹی سیکٹر کو معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کو یقینی بنارہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں متعدداقدامات کیے ہیں، ڈیجیٹل معیشت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈیجیٹل انقلاب سے آئی ٹی سیکٹر کو معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔چین میں وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس سے خطاب
8
راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے بھاگنے والے قیدی تا حال مفرورپونچھ ڈویژن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہمہ وقت چیکنگ کی جارہی ہے ، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں تلاش شروع کر رکھی ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے جدید آلات ، ڈرون کیمرے اور دیگر جدید ذرائع استعمال کررہے ہیں ، اس حوالے سے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو چودھری رقیب نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے ، جیل میں موجود قیدیوں اور عملہ کے بیان لیے جارہے ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل باغ ثنااللہ ڈار سپرنٹنڈنٹ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل تعینات کردیئے گئے۔
9
نئے مالی سال کےدوسرا روز ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے رہی، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2 لاکھ 70 ہزار 47 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2324 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔