1
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔آستانہ ایک خوبصورت شہر ہے، بہترین مہمان نوازی پر مشکور ہوں، اجلاس میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، آپ سے مخاطب ہو کر خوشی ہو رہی ہے، ایس سی او کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے۔قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب,پاکستان رواں سال اکتوبر میں ایس سی او سربراہ حکومت کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان ایس سی او کو ایک متحرک تنظیم بنانے اور اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردارادا کرے گا۔
2
عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری,وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2024 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔
3
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آوے کا آوا بگڑا ہوا،ٹیم کی سلیکشن میں غلط فیصلے کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کہاں کھیلی جائے گی اس حوالے سے بھی محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔چیئرمین محسن نقوی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لیگز کھیلنے والے سن لیں!پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیزیں ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے لیگ کے لئے این او سی کی درخواست کی انکو این او سی نہیں ملے گا۔
4
وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر وزیر خوراک متحرک، فلور ملز نے آٹا سستا کر دیا.فلور ملز نمائندگان سے ملاقات کی، جس کے نتیجہ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔گندم کے اضافی سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 سے 90 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔
5
آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل,وزیراعلیٰ نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔اس تناظر میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، سیکرٹری فوڈ پنجاب نے آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کیخلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ نا اہلی، لاپرواہی اور احکامات کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا، نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں، میرٹ کے برخلاف کچھ قبول نہیں۔
6
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حکومت اور آئی ایم ایف کا ایک ہائبرڈ بجٹ ہے۔وفاقی بجٹ 25-2024 پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا چناؤ آئی ایم ایف اور اخراجات کا حکومت نے کیا ہے، ٹیکس کا بوجھ عام عوام پر آئی ایم ایف کا اور ٹیکس چھوٹ حکومت کا فیصلہ ہے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور زراعت پر کٹوتی آئی ایم ایف کا فیصلہ ہے، ترقیاتی اخراجات میں ایم این ایز کیلئے 75 ارب مختص کرنا حکومتی فیصلہ ہے، بجٹ صرف آئی ایم ایف کا ہے اور حکومت مکمل شراکت دار ہے۔
7
کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو مفروراورانتہائی مطلوب نکلا زخمی ڈاکو نے 19 جون کو مزاحمت پر 50 سالہ ظفر نامی شہری کو قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گیس سلنڈر کی دکان پر واردات کی تھی، ملزم کے دو ساتھی مقتول کے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔پولیس کابتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہری وہاب بھی زخمی ہوا تھا، پولیس نے زخمی شہری وہاب کی نشاندہی پر دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار مفرور ملزم عرفان عرف کالا لوٹ مار کے متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
8
تھانہ سیدوالہ کے علاقہ ٹھٹھہ کھرلاں میں معمولی جھگڑے پر دو افراد قتل کردیئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دکان پر سودا سلف لینے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جھگڑے کے بعد فاٸرنگ سے مبشر اور آصف جاں بحق ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گٸی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
9
سینیٹ: اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب,سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔اپوزیشن پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام ساڑھے 4 بجے ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں سینیٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیں گی۔
10
اسلام آباد ہائی کورٹ: جون میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری,جون2024 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹا ئے ، چیف جسٹس عامر فاروق جون میں سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے۔جون میں چیف جسٹس عامر فاروق نے471 کیس نمٹائے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ماہ جون 162 کیس نمٹا دیئے جبکہ جسٹس بابر ستار نے ماہ جون میں 83کیس نمٹا ئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ماہ جون میں81 کیسز نمٹائے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69 جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے57کیس نمٹائے ، اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے44کیس نمٹائے۔
11
رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور,احتساب عدالت لاہور کے جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹرز نے لیگی رہنما کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 5 اگست تک ملتوی کر دی۔
12
عمران خان کی جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست: سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس,اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
13
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی.اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
14
پنجاب: محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب,ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو 24 گھنٹوں میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد فرقہ واریت کو ہوا دینے والے مقررین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے۔ایس او پیز میں کہا گیا کہ صرف منظور شدہ روٹس پر جلوس کی اجازت ہوگی، ہیڈ سے ٹیل تک سکیورٹی کوور دیا جائے گا، ہر جلوس کے روٹ کو سکیورٹی ادارے، انتظامیہ اور امن کمیٹی پیشگی کلیئر کرے، جلوس کے راستوں میں لائیو کوریج کیلئے سرویلنس کیمرے نصب کئے جائیں۔ہدایت کی گئی کہ شرکاء صرف مختص کردہ راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہوں، جلوس کے راستوں پر ضرورت کے مطابق جیمرز نصب کئے جائیں گے، جلوس کے راستے میں کسی سویلین کو کوئی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، وقت کی پابندی لازم اور جلوس کا اختتام مغرب سے پیشتر کیا جائے گا۔
15
عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب,لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے جج انوار حسین نے عام انتخابات میں حلقہ این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف حریف امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ٹریبونل نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں نوٹس ہو چکے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ نہیں اس میں نوٹس نہیں ہوئے۔بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف کی حلقہ این سے 130 سے کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
16
لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم,پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ پیر والے دن عدالتی حکم پر جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، جیو فینسنگ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ ایجنسیوں کے نمبر سامنے آتے ہی نہیں یا آجاتے ہیں؟ ، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ اگر کال وٹس ایپ پر کی جائے تو نمبر آجاتا ہے، ریگولر نمبر پر کی جائے تو نہیں آتے۔
17
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبہ بھر کے پولیس افسران نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر کردیئے۔عوامی شکایات، ایف آئی آرز، فرد جرم، نو گو ایریا، سرچ آپریشن اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر پولیس اہلکاروں اور افسروں کو نمبر ملیں گے۔اختراعی اور منفرد اقدامات سے پولیس افسروں کو اضافی نمبر ملیں گے جبکہ ٹاسک پورا نہ ہونے پر پولیس افسروں کے نمبر کاٹ لیے جائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں، مجرم کو پتہ ہونا چاہیے کہ پکڑے گئے تو سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
18
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر نے پورے پاکستان کی قسمت بدلے گا ، ہم نے سندھ میں ترقی دی اسی لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔کراچی میں ڈویژن سندھ پروگرام کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کام ہونے والے ترقیاتی کام سب کو دکھانا چاہتا ہوں، جو ہم کام کررہے ہیں وہ پورے سندھ کو کور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت انرجی سیکٹر میں پورے پاکستان کیلئے بہتر رہی ہے، تھر پورے پاکستان کی قسمت بدلے گا، ہم نے نعرہ لگایا تھا کہ تھر بدلے گا پاکستان، صدر زرداری نے 2008کے بعد تھر پر کام دوبارہ شروع کیا، 2019 میں تھر نے پاکستان کی قسمت بدلنی شروع کردی ، مائننگ کا کام صرف صوبہ سندھ کررہا ہے کوئی اور صوبہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی بلاک ٹو کے مائننگ پروجیکٹ کا کام کر رہی ہے ، بلاک ٹو کے فیز ون میں 10 جولائی 2019 کو سی او ڈی حاصل ہوا، اس کی لاگت 62.7 کروڑ ڈالرز ہے، یہاں سے سالانہ 3.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکلے گا، اب تک 20 لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا گیا ہے، فیز ٹو میں 31 دسمبر 2019 کو ایف سی حاصل کیا، اس کی ابتدائی لاگت 23.5 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ کل لاگت 86.2 کروڑ ڈالرز ہے، یہاں سے مزید سالانہ 3.8 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکلے گا یعنی کل 7.6 ایم ٹی پی اے کوئلہ نکالا جائے گا۔
19
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز نے میٹنگ کی جس کے بعد آٹے کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی۔مریم نواز دفتر کے اعداد وشمار پر منحصر نہیں گراؤنڈ کی صورتحال محکموں کو دکھاتی ہیں، مریم نواز نے مارکیٹ سے آٹے کی قیمتیں منگوا کر محکمہ کے سامنے رکھیں تو حکام حیران ہوگئے۔ غلط اعدادوشمار پیش کرنے اور آٹے کی بڑھتی قیمت پر محکمہ خوراک کے تین چار لوگوں کو معطل کر دیا گیا ہے، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی آئی ہے دیگر صوبوں میں حالات بہتر نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس
20
برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا. لیبر پارٹی حکومت بنائے گی یا ایک بار پھر ٹوری پارٹی ہو گی کامیاب؟، برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہوں گے، انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے، عام انتخابات کیلئے برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔عام انتخابات کے دوران معیشت میں بہتری، تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسائل، تعلیم اور صحت میں بہتری، بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات میں کمی کی امیدوار لگائے تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔


