1
بھاری ٹیکس کے باوجود آئی ایم ایف سے اختلافات برقرار,: 1.774 ٹریلین کے بھاری ٹیکسز کا نفاذ بھی مطلوبہ وصولیاں پیدا کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف نے اعتراضات کیے ہیں کہ 12.97 ٹریلین کا ایف بی آر کا سالانہ آمدن کا ٹارگٹ موجودہ بجٹ اقدامات کے ساتھ پورا نہیں ہوپائے گا، آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں آمدن کے مطلوبہ اعداد و شمار کے حصول کےلیے انتطامی اقدامات کو ریونیو جمع کرنے کےلیے ایک اوزار کے طورپر قبو ل کرنے سےانکار کردیا ہے۔پاکستانی حکام کے پاس کوئی سراغ نہیں ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد وشمار پر کس طرح سے مطابقت پیدا کی جائے۔
2
شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ,سندھ ہائیکورٹ میں شادی کے وقت یا علیحدگی سے پہلے بیوی کو دیے جانے والے تحائف کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیےجاسکتے ہیں، شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔
3
لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران و دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ پیر والے دن عدالتی حکم پر جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،اس پر جسٹس امجد نے سوال کیا ایجنسیوں کے نمبر سامنے آتے ہی نہیں یا آجاتے ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اگر کال وٹس ایپ پر کی جائے تو نمبر آجاتا ہے، ریگولر نمبرپرکی جائے تو نہیں آتے۔
4
کے پی: سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد,صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے اور مالیاتی نظم وضبط کے لیے وضع کردہ رہمنا اصولوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے۔
5
سندھ: عوام کو گھر بیٹھے نمبر پلیٹس کی فراہمی کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ,سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو گھر بیٹھے نمبر پلیٹس کی فراہمی کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ضلع جنوبی میں موٹر رجسٹریشن کے دفترکے قیام اور شام کے اوقات میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کے اجراکے لیے مخصوص دفتر قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پریمیئم نمبر پلیٹس کے اجرا کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا اور اسے عوام کی بھرپور پذیرائی ملی، پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
6
آن لائن نکاح کرنیوالی لڑکی کو والد اور سسر نے قتل کردیا، ملزمان گرفتار, لڑکی نے 29 جون کو آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا تھا، اس نکاح سے باپ اور سُسر دونوں ہی ناراض تھے۔پولیس نے بتایا کے ناراض والدین اور سسر نے لڑکی کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا.پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا اور انہیں آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔
7
18 فیصد ٹیکس کے بعد ڈبے کا دودھ عوام کی پہنچ سے دور ہوگیاحکومت نے ڈبے والے دودھ پر 18فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے جس سے ڈبے کے دودھ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سےباہر ہو گئی ہیں۔ ٹیکس لگنے کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت نے تو ڈبے والے دودھ پر18فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہےتاہم دکانداروں نے قیمتیں 30 فیصد سے بھی زائد بڑھا دی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔