1
صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامر مغل ایک بار پھر گرفتار،صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکیل عاصم بیگ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی۔
2
پی ٹی آئی کا عوامی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضر ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،مریم نواز کی تقریر کے دوران پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے اپوزیشن ارکان کی معطلی کے بعد سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلی گیٹ پر علامتی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جسے عوامی اسمبلی کا نام دیا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عوامی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضر جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوامی اسمبلی کا اجلاس تواتر سے منعقد کیا جائے گا، ہر اجلاس کی رپورٹ تیار کی جائے گی، احتجاج نہ کرنے اور اجلاس سے غیر حاضر ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کو آئندہ ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
3
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
4
پنجاب: محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو 24 گھنٹوں میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد فرقہ واریت کو ہوا دینے والے مقررین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے۔دایت کی گئی کہ شرکاء صرف مختص کردہ راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہوں، جلوس کے راستوں پر ضرورت کے مطابق جیمرز نصب کئے جائیں گے، جلوس کے راستے میں کسی سویلین کو کوئی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، وقت کی پابندی لازم اور جلوس کا اختتام مغرب سے پیشتر کیا جائے گا۔
5
مقدمہ کی پیروی کرنے پر امام مسجد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موضع چکی گھیرا کے قاری حنیف اور اس کے آٹھ سالہ بیٹے کو مسجد کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق امام مسجد کی لاش اور زخمی بیٹے کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
6
تھانہ سیدوالہ کے علاقہ ٹھٹھہ کھرلاں میں معمولی جھگڑے پر دو افراد قتل کردیئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دکان پر سودا سلف لینے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جھگڑے کے بعد فاٸرنگ سے مبشر اور آصف جاں بحق ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گٸی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
7
نیپرا نظر انداز، پاور ڈویژن نے بجلی کے نئے نرخ کا اعلامیہ جاری کردیاپاور ڈویژن نے ریگولیٹری اتھارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے بجلی کے نئے نرخ لاگو کردیئے پارو ڈویژن نے تمام قواعد بالائے طاق رکھتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر عوامی سماعت کا فیصلہ کیا تھا، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 8 جولائی کے لیے مقرر کی تھی ، پاور ڈویژن نے نیپرا فیصلہ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے نرخ بڑھانے کا اعلامیہ جاری کیا۔
8
پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے پروزارت پٹرولیم کا اہم اجلاس طلب،وزارت پٹرولیم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس تین بجے ہو گا ، چیئرمین ایف بی آر ،سیکرٹری فنانس شریک ہوں گے ، سیکرٹری پٹرولیم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ڈیلرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ڈیلرز کو ہڑتال ختم کرنے پر قائل کیا جارہا ہے۔ترجمان ایکشن کمیٹی پی پی ڈی اے نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پریشانی ہماری لیے اولین ترجیح ہے، ٹیکس واپس نہ ہوا تو مجبوراََ پمپس بند کر دیں گے، حکومت شہریوں اور ڈیلرز کی پریشانی کو مد نظر رکھے۔