1
بلوچستان کے ضلع آواران میں 5 بہن بھائی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق،بلوچستان حکومت نے آواران میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جس پر ڈپٹی کمشنر آواران عائشہ زہری نے بتایا کہ آواران کے علاقے جھاؤ کے نواح سرمسانی بٹ میں ایک ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر کیلئے گڑھا کھودا تھا جس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ڈی سی کے مطابق 5 بچے پانی میں نہانے کیلئے اترے تو گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں 3 بہنیں اور 2 بھائی شامل ہیں۔
2
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے۔ فواد چوہدری پر فرمائشی کیس بنے اور وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے جہاں ان کی سیٹنگ تھی، فواد بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارےخلاف بول پڑے، لگتا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا ٹاسک بیرون ملک کچھ صحافیوں کو بھی ملا ہے۔ عمران خان نے مجھے بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد کا کردارمشکوک تھا اور وہ قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے، فواد کہہ رہا ہے عمران خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے۔
3
الیکشن ٹربیونل کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے معطل،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے لاہورہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل سے متعلق فیصلے پر الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ نیاز اللہ نیازی جن کے وکیل ہیں انہوں نے فریق بننے کی استدعا کر رکھی تھی، عدالت نے فریق بننے کی استدعا منظور کر لی تھی۔ چیف جسٹس سے نے سلمان اکرم سے سوال کیا کہ کیا آپ نے مجھ پر اعتراض کیا تھا؟ اس پر سلمان اکرم نے جواب دیا میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں اعتراض نہیں کیا تھا۔
4
میکسیکو میں ایک ٹرک سے تشدد زدہ 19 لاشیں برآمدریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرک سے پائی جانے والی لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے، لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔میکسیکو کے صدر نے ہلاکتوں کی وجہ کارٹیل(ڈرگز اسمگلنگ) تشدد سے منسوب کیا اور کہا کہ متاثرین میں سے کچھ گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔
5
برطانوی عام انتخابات: برطانوی پاکستانی وکیل لیبر رہنما کیئر اسٹارمر سے مقابلہ کریں گی۔کنزرویٹو پارٹی کی مہرین ملک آج ہونے والے انتخابات میں سینٹرل لندن کے حلقے سے لیبر رہنما اور وزیر اعظم کی امید رکھنے والے سر کیر اسٹارمر سے مقابلہ کر رہی ہیں جس کا مقصد اسٹارمر کو اگلی حکومت کی قیادت کرنے کے لیے 10ڈاؤننگ سٹریٹ میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ کیر اسٹارمر کو اہم چیلنج لاہور میں پیدا ہونے والی مہرین ملک کی جانب سے آیا ہے جو کہ سینیٹ کے سابق چیئرمین وسیم سجاد کی بھانجی، بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر شاہد ملک کی بیٹی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج کی پوتی ہیں۔